رہن یا گروی

کیا گروی رکھی ہوئی زمین سے نفع اٹھانا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
82167
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / رہن یا گروی

کیا گروی رکھی ہوئی زمین سے نفع اٹھانا جائز ہے ؟

مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مثلاً بکر دس ہزار روپے بطورِ قرض کے عمرو سے لیتا ہے اور اس قرض کے بدلے میں عمرو کو اپنی زمین دیتا ہے، اب عمرو اس زمین سے فائدہ حاصل کرتا ہے، لیکن اس زمین کا کچھ کرایہ بھی دیتا ہے، جبکہ قرضے میں کچھ کاٹتا نہیں ہے، آیا عمرو کو اس زمین سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے یا نہیں؟
دوسری صورت: عمرو اس زمین سے فائدہ حاصل کرتا ہے، لیکن کچھ کرایہ نہیں دیتا ،تفصیل کے سا تھ مدلل جواب بیان کریں۔
نوٹ: مشترکہ طور پر جانور پالنے کا طریقہ بیان کریں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

گروی رکھی ہوئی اشیاء چاہے زمین مکان وغیرہ ہو یا کوئی اور چیز ان سے اگر چہ بصورتِ کرا یہ ہی ہو مشروط یا معروف طریقہ سے نفع اٹھانا جائز نہیں، بلکہ سود کے زمرے میں آتا ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔ لہذا بکر پر لازم ہے کہ مذکور زمین کرایہ پر دینے کے بجائے اپنے پاس ہی محبوس رکھے ۔ اور اپنے حق کی وصولی کا انتظار کرے۔
۲) تنقیح : سائل کو جانوروں کے پالنے سے متعلق جس صورت کا حکم مطلوب ہو اس کی وضاحت لکھ کر سوال دوبارہ لکھ کر دار الافتاء ارسال کر دیں انشاء اللہ اس کا حکمِ شرعی بھی بیان کر دیا جائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار: لا يحل له أن ينتفع بشيء منه بوجه من الوجوه وإن أذن له الراهن، لأنه أذن له في الربا لأنه يستوفي دينه كاملا فتبقى له المنفعة فضلا، فتكون ربا وهذا أمر عظيم اھ (5/ 166)۔
وفيه ايضا: (لاانتفاع به مطلقا) لا باستخدام، ولا سكنى ولا لبس ولا إجارة اھ (6/ 482)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله ولا إجارة) فلو أجره المرتهن بلا إذن فالأجرة له كما سيذكره آخر الرهن مع بقية فروعه اھ (6/ 482)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82167کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گروری (رہن) کے طورپر دی ہوئی زمین سے نفع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • گروی (رہن)کے طورپر رکھے ہوئے مکان سے فائدہ اٹھانا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • کمپنیوں سے ادھار خریداری کیلۓ ،مخصوص ادائیگی کے ساتھ ،بینک سے ضمانتی سرٹیفیکیٹ لینا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر گھر لینا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • مورگیج پر گھر خریدنےکا حکم

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • گروی رکھے ہوئے گھر کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • ’’گروی‘‘ میں رکھے ہوئے گھر سے ’’انکم‘‘ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • گروی رکھے ہوئے مکان کو کرائے پر دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • مرہونہ زمین سے معروف یا مشروط طور پر نفع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • پگڑی پر لی ہوئی دکان کا حکم

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • راہن کی اجازت کے بغیر مرہونہ چیز سے قرض دار کا نفع اٹھانا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • قرض کے بدلے سونا گروی رکھ کر مقررہ مدت تک واپس نہ کرسکنے کی صور ت میں مرتہن کا اس مرہونہ چیز کو بیچ کر اپنا قر ض لینا

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 1
  • کیا گروی رکھی ہوئی زمین سے نفع اٹھانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رہن یا گروی 0
  • کیاخود رو گھاس فروخت کرنا جائز ہے؟قرض کے عوض زمین رہن رکھنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رہن یا گروی 0
  • گروی رکھی ہوئی چیز سے انتفاع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   رہن یا گروی 0
Related Topics متعلقه موضوعات