کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ محترم میں ایک اسکول میں ٹیچر ہوں، دو تین سال سے ہمیں اسکول کے لئے فنڈ دیے جاتے ہیں، جس میں واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ اس میں دس فیصد تک استاد کاٹریولنگ الاؤنس ہو لیکن استاد کا خرچ ایک سال کا جو اسکول کے لئے کام کرنے جاتا ہے، وہ زیادہ سے زیادہ تین ہزار ہو تا ہو گا، جبکہ استاد اگر ایک لاکھ فنڈ ملے تو وہ دس ہزار روپے لے لیتا ہے، اس بناء پر کہ دس فیصد استاد کا ہے، کیا یہ دس ہزار اس کے لئے حلال ہے ؟
سائل اور اس کے ساتھیوں کا اسکول انتظامیہ سے جو معاہدہ ہوا ہے ، اس کے مطابق عمل کرناضروری ہے، تاہم اگر ٹریولنگ الاؤنس انتظامیہ کی طرف سے ہر حال میں دس فیصد ہی مقرر ہو خواہ خرچہ کم ہو یا زیادہ، تو ایسی صورت میں پورے دس فیصد ٹریولنگ الاؤنس وصول کرنا بھی جائز ہو گا۔
کمافی المعجم الکبیر: عن عبداللہ بن عوف المزنی،عن ابیہ، عن جدہ عن رسول اللہ ﷺ قال:المسلمون علیٰ شروطھم الا شرطاً حرم حلالاً واحل حراماً والصلح جائز بین الناس،الا صلحاً احل حراماً او حرم حلالاً اھ(ج14/ص22)۔
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0