السلام علیکم ورحمۃاللّٰہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس درج ذیل احادیث مبارکہ کے بارے میں کہ:
1۔ کیا اس طرح کی کوئی حدیث ہے کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ عقلمند لوگ پہلے جنت میں جائیں گے کیونکہ انہوں نے عقل کے ذریعے سے نیکی کے اعمال کیے ہیں؟
2۔ ایک حدیث پاک میں ہے کہ ۔منافق شخص کو عشاء کی نماز بھاری لگتی ہے اس منافق شخص کی تعریف کریں کہ کون سا شخص ہے؟
(1) "عقلمند لوگ جنت میں پہلے جائیں گے..." جیسی کوئی حدیث صحیح سند کے ساتھ کتب حدیث میں اس انداز سے مروی نہیں ہے،اس ليے اس كوحديث كے طورپرنقل كرناجائزنہیں ہے البتہ معنوی طور پر یہ مفہوم درست ہے کہ جو شخص عقل کا صحیح استعمال کرتا ہے، نیکی اور تقویٰ کو اختیار کرتا ہے، گناہوں سے بچتا ہے، وہ کامیاب ہے اور جنت کا مستحق ہے۔
قرآن مجید میں بھی اللہ تعالیٰ نے بارہا عقل سے کام لینے والوں کی تعریف فرمائی:
إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُوْلُوا الْأَلْبَابِ (الزمر: 9)
ترجمہ: نصیحت تو وہی حاصل کرتے ہیں جو عقل والے ہیں۔
اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«سنن الترمذي» (4/ 246):
عن شداد بن أوس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «الكيس» من دان نفسه وعمل لما بعد الموت
ترجمہ: عقل مند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے۔
لہٰذا، مذکورہ جملہ حدیث کے طور پرکتب حدیث میں مذکور نہیں، مگر اس کا مفہوم شریعت کی روح کے مطابق ہے۔
(2) یہ حدیث صحیح اور ثابت ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
«صحيح مسلم» (1/ 451 ت عبد الباقي):
«عن أبي هريرة قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "إن أثقل صلاة على المنافقين صلاة العشاء وصلاة الفجر. ولو يعلمون ما فيها لأتوهما ولو حبوا.»
ترجمہ:"بیشک منافقین پر سب سے زیادہ گراں (بھاری) نماز عشاء اور فجر کی نماز ہے، اور اگر وہ جان لیں کہ ان دونوں میں کیا (اجر و ثواب) ہے تو گھسٹتے ہوئے بھی آئیں۔"
تاہم، اس حدیث میں "نفاقِ عملی" کی نشاندہی ہے، یعنی وہ مسلمان جو بظاہر مسلمان ہو مگر عمل میں سستی، خاص کر نماز جیسے فریضے میں غفلت کرتا ہے۔ یہ "نفاق" کفر والا نہیں بلکہ عملی" نفاق "ہے جو شدید گناہ اور اللہ کی ناراضی کا سبب بنتا ہے۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0