حلالہ اور طلاق مغلظہ

بیوی سےطلاق چھپاکر اس کے ساتھ عرصہ دراز سے رہنا

فتوی نمبر :
82611
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

بیوی سےطلاق چھپاکر اس کے ساتھ عرصہ دراز سے رہنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے کہ ایک آدمی جس نے دوسری شادی کرنے کا ارادہ کیا ۔ اور نئی بیوی کے کہنے پر پہلی بیوی کو طلاق ثلاثہ دے کر طلاق نامہ دو گواہوں کی موجودگی میں لکھ کر پہلی سے مخفی رکھا، تقریباً 6 سال کے بعد یہ بات ظاہر ہوئی ۔ اب پہلی بیوی کے بھائی نے اس کو جدا کر دیا ۔دریافت یہ کرنا ہے کہ:
(۱) 6 سال طلاق شدہ عورت کو اپنے پاس بدستور بیوی کے رکھا، اور بیوی والے تعلقات قائم رہے ۔ اور شوہر کا اب کہناہے کہ میں نے مذاق کیا تھا، تو حکمِ شرعی کے ساتھ مذاق کرنے والوں کا شرعاً کیا حکم ہے ؟
(۲) بیوی حرام ہو چکی تھی ،حرام کو حلال سمجھ کر اس پر کاربند رہنے والے کے بارے میں دینِ اسلام کا حکم کیا ہے؟
(۳) ایسے لوگوں سے معاشرتی بائیکاٹ بطور زجر و توبیخ تاکہ عام لوگوں کے لئے عبرت و نصیحت کا یہ سبق ہو، کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ کا بیان اگر واقعۃً درست ہو تو مذکور شخص مطلقہ بیوی کو چھ سال تک ازدواجی حیثیت سے اپنے پاس رکھنے کی وجہ سے انتہائی سخت گناہ گار اور فعلِ حرام کا مرتکب ہوا ہے، بلکہ حرام و حلال اور احکامِ شریعت کے معاملے میں اس قدر غفلت اور بے پروائی برتنے والے شخص کے بارے میں اندیشۂ کفر ہے، اس لئے شخصِ مذکور پر لازم ہے کہ اپنی اس قبیح اور نا جائز حرکت پر اللہ تعالی کے سامنے خوب آہ وزاری اور ندامت کے ساتھ بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے، ورنہ جب تک مذکور شخص اپنے اس فعلِ قبیح سے توبہ تائب نہ ہو جائے اس وقت تک ایسے شخص سے معاشرتی بائیکاٹ کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس قسم کے فعل حرام کی جرأت نہ ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي مرقاة المفاتيح: قال الخطابي: رخص للمسلم أن يغضب على أخيه ثلاث ليال لقلته، ولا يجوز فوقها إلا إذا كان الهجران في حق من حقوق الله تعالى، فيجوز فوق ذلك. (إلی قوله) فإن هجرة أهل الأهواء والبدع واجبة على مر الأوقات ما لم يظهر منه التوبة والرجوع إلى الحق، فإنه صلى الله عليه وسلم لما خاف على كعب بن مالك وأصحابه النفاق حين تخلفوا عن غزوة تبوك أمر بهجرانهم اھ(8/ 3146)۔
وفي تکملة فتح الملھم: اما إذا کان (الھجران) علی وجه التغلیظ علی المعصیة والفسق أو علی وجه التأدیب کما وقع مع کعب بن مالك وصاحبیه فانه لیس من الھجران الممنوع اھ (۵/ ۲۵۶)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82611کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک یا دو طلاقوں کے بعد تین طلاق کا اقرار کرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات