علمی معلومات

قرآن کریم کا حوالہ دیتے ہوئے کسی آیت میں کمی بیشی کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
82683
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

قرآن کریم کا حوالہ دیتے ہوئے کسی آیت میں کمی بیشی کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گزارش یہ ہے کہ 2020/11/4 کو تین تلوار پر قائم دل پسند مٹھائی والے کی دکان پر سورۃ الکہف کی آیت انتالیس کو غلط تحریر کیا گیا، اور ترجمہ بھی غلط تھا، جسے کافی عرصے سے آویزاں کیا ہواتھا، (ماشاء اللہ لا حول ولا قوة الا باللہ) ترجمہ: جو اللہ چاہے نہیں ہے ( ہر قسم کے گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ تعالی کی توفیق کے سوا) جس میں جان بوجھ کر آیت میں بھی تحریف کی گئی ہے، اور اللہ کی نفی کی گئی ہے ترجمے میں، جبکہ وہاں منیجر جانتا ہے کہ یہ غلط ہے ، اور مالک نے کہا کہ وہ خود اس معاملے پر عبور رکھتا ہے، یہ بالکل صحیح لکھا ہے ، کچھ لوگوں نے وہاں مجھے ہر اساں کرنے کی بھی کوشش کی کہ اسے مار دو، قرآن کی آیت کو غلط کہہ رہی ہے ، دھکے دیے گئے، جبکہ میں نے 15 پر کال کر کے پولیس بلائی چونکہ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا، اس لئے فتوی ضروری ہو گیا اور مجھ سے پہلے ہی اس نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے لئے معافی لکھوالی، جبکہ مجد د کا نام بتانے پر راضی نہیں ہے، اور الٹا میرے خلاف جھوٹی درخواست جمع کرائی، ڈی آئی جی ساؤتھ کو کہ مجھ سے جانی مالی خطر ہ ہے ، جبکہ اس کی جانب سے مجھے پیسوں کی آفر ہوئی، لین دین کر کے معاملہ ختم کروں، جس پر میں راضی نہ ہوئی، کہ یہ شرعی معاملہ ہے، لین دین کیسی؟ مفتیان کو گمراہ کیا، پولیس کو گمراہ کیا، قرآنی آیت غلط لکھوائی، ترجمہ غلط لکھوایا، مجھے ہراساں کیا، نقاط کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کی ، اس پر قرآن و حدیث کی روشنی میں فوری فتوی دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ’’ماشاء الله لا حول ولا قوة الا باللہ‘‘ اگرچہ باعتبار مفہوم درست ہے، تاہم سورۃ الکہف کی آیت نمبر 39 میں "ماشاء اللہ لا قوة الا باللہ“ ہے، آیت میں "لا حول " کا اضافہ نہیں ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر منسلکہ تصویر مطابق اصل ہو تو اس میں چونکہ سورۃ الکہف کی مذکور آیت کا حوالہ دیا گیا ہے، اس لئے اس میں "لا حول " کا اضافہ کرنا درست نہیں ہے، اور دانستہ طور پر ایسی تبدیلی کرنا غلطی کی نشاندہی کے باوجود اس پر اصرار کرنا بہت بڑا جرم ہے۔ اس سوال میں مذکور موضع ’’ دلپسند دکان‘‘ کے مالک پر لازم ہے کہ مذکور غلطی کی درستگی کرے، اور آئندہ کے لئے اس سلسلہ میں احتیاط سے کام لے، بصورت دیگر ضابطہ کے تحت سائلہ یا کوئی بھی شخص اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مجاز ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (و) اعلم أنه (لا يفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن أو كان في كفره خلاف، ولو) كان ذلك (رواية ضعيفة) اھ (4/ 229)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله لا يفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن) ظاهره أنه لا يفتى به من حيث استحقاقه للقتل ولا من حيث الحكم ببينونة زوجته (الى قوله) بدليل ما صرحوا به من أنهم إذا أراد أن يتكلم بكلمة مباحة فجرى على لسانه كلمة الكفر خطأ بلا قصد لا يصدقه القاضي وإن كان لا يكفر فيما بينه وبين ربه تعالى، فتأمل ذلك وحرره نقلا فإني لم أر التصريح به، نعم سيذكر الشارح أن ما يكون كفرا اتفاقا يبطل العمل والنكاح، وما فيه خلاف يؤمر بالاستغفار والتوبة وتجديد النكاح وظاهره أنه أمر احتياط. مطلب في حكم من شتم دين مسلم ثم إن مقتضى كلامهم أيضا أنه لا يكفر بشتم دين مسلم: أي لا يحكم بكفره لإمكان التأويل. ثم رأيته في جامع الفصولين حيث قال بعد كلام أقول: وعلى هذا ينبغي أن يكفر من شتم دين مسلم، ولكن يمكن التأويل بأن مراده أخلاقه الرديئة ومعاملته القبيحة لا حقيقة دين الإسلام، فينبغي أن لا يكفر حينئذ، والله تعالى أعلم اهـ وأقره في [نور العين] ومفهومه أنه لا يحكم بفسخ النكاح، وفيه البحث الذي قلناه. (4/ 229)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82683کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • رفعِ یدین اور دیگر اختلافی مسائل میں بحث ومباحثہ کرنا

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات