اجرت و کرایہ داری

کیا کوئی وارث ترکے کی زمین کو باقی ورثاء سے کرایہ پر لے سکتا ہے؟

فتوی نمبر :
84213
| تاریخ :
2025-07-15
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

کیا کوئی وارث ترکے کی زمین کو باقی ورثاء سے کرایہ پر لے سکتا ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں، موروثی جگہ ہے جو کہ تقسیم نہیں ہوئی اور فارغ ہی پڑی ہے، کوئی وارث اگر وہاں رہنا چاہتا ہے، یا استعمال کرنا چاہتا ہے تو کیا کرایہ دے کر وہ ایسا کر سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ترکہ جتنا جلدی ممکن ہو، تمام ورثاء میں تقسیم کرکے اس فریضہ سے سبکدوشی کی فکر کرنی چاہیئے، تاکہ بعد میں کسی قسم کی بد مزگی، آپس کے اختلافات اور کسی کی حق تلفی تک بات نہ پہنچے، لہذا صورت مسئولہ میں سائل اوردیگر وارثین کو چاہیئے کہ ترکہ جلد ازجلد تقسیم کرکےہر وارث کو اس کا شرعی حصہ دیدیا جائے، تاہم اگر ورثاء باہمی رضامندی سے ترکہ کی تقسیم فی الحال نہ کررہے ہوں،اور سائل اس موروثی زمین کو کرایہ پر لینا چاہتےہوں تویہ بھی جائز ہے، اور ایسی صورت میں حاصل ہونے والا کرایہ تمام ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم کرنا ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شرح المجلۃ : لیس لاحد الشریکین ان یجبر الآخر بقولہ اشتر حصتی او بعنی حصتک الخ
وتحت ھذہ المادۃ : ذکر فی الحامدیۃ عن فتاوی قارئ الھدایۃ انہ اذا باع الشرکاء حصتھم من الثمرۃ الا واحدا منھم عناداً والمشتری لا یرضی الا بشرء الجمیع، وکذا اذا آجروا الا واحدا منھم لا یجبر الآبی ان یبیع مع الشرکاء بل یبیعون حصتھم فقط اذ تجذ الثمرۃ وتقسم ، وکذا فی الدار الموقوفۃ لا یجبر علی الاجارۃ بل یؤجر شرکاؤہ حصصھم (الی قولہ) وفی الحامدیۃ سئل فی دار مشترکۃ بین زید وعمرو غیر قابلۃ للقسمۃ سکنھا زید وحدہ ولا یرضی بسکنی معہ وقال اما ان تؤجرنی حصتک او تستأجر منی حصتی او یسکنھا کل منا بمفردہ بحسب حصتہ مدۃ فھل لہ ذالک؟ الجواب نعم، ویأمرہ القاضی زیدا باختیار وجہ من الاوجہ الثلاثۃ الخ ( الفصل الثانی فی بیان کیفیۃ التصرف فی الاعیان المشترکۃ، ج4، ص13، مادۃ، 1072، ط: حقانیۃ)۔
وفیہ ایضاً: الاموال المشترکۃ شرکۃ الملک تقسم حاصلاتھا بین اصحابھا علی قدر حصصھم الخ (الفصل الثانی فی بیان کیفیۃ التصرف فی الاعیان المشترکۃ، ج4، ص14، مادۃ1073، ط: حقانیۃ)۔
وفی الدر المختار: لو واحد من الشرکین سکن فی الدار مدۃ مضت من الزمن فلیس للشریک ان یطالبہ بأجرۃ السکنی ولا المطالبۃ بأنہ یسکن من الاول لکنہ ان کان فی المستقبل یطلب ان یھائی الشریکا، یجاب فافھم ودع التشکیکا الخ (فصل فی الشرکۃ الفاسدۃ، ج: 4، ص: 337، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84213کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات