ارتداد

شوہر کے مرتد ہونے کے بعد اسکے ساتھ رہنے اور ہمبستری کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
85323
| تاریخ :
2025-08-15
عقائد / ایمان و کفر / ارتداد

شوہر کے مرتد ہونے کے بعد اسکے ساتھ رہنے اور ہمبستری کرنے کا حکم

میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان عورت ہوں جو بیرونِ ملک رہ رہی ہے۔ میری شادی ایک مسلمان مرد سے تقریباً 15 سال پہلے ہوئی تھی، اور میرے اس سے بچے بھی ہیں۔

تقریباً 5 سال پہلے، یعنی 2019 کے آس پاس، میرے شوہر نے اسلام چھوڑ کر عیسائیت اختیار کر لی (بپتسمہ کے ذریعے)۔ تو کیا اس کے دین تبدیل کرنے سے ہمارا نکاح خود بخود ختم ہو گیا تھا؟ یا کیا شرعی طور پر اسے مجھے طلاق دینی ضروری تھی؟

اس کے مرتد (اسلام چھوڑنے) ہونے کے بعد بھی میں اس کے ساتھ تقریباً 2 یا 3 سال تک بیوی کی حیثیت سے رہی اور ہمارا جسمانی تعلق بھی قائم رہا — تو کیا میرے لیے اس حالت میں اس کے ساتھ رہنا اور جسمانی تعلق رکھنا شرعی طور پر زنا شمار ہوتا ہے؟

اگر واقعی یہ زنا تھا، تو کیا اسلام میں میرے لیے کوئی کفارہ (توبہ یا کوئی عمل) ہے؟ یا کیا میرے لیے کوئی شرعی سزا مقرر ہے؟

میں اس معاملے میں بہت الجھن اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ مجھے شرعی طور پر کیا کرنا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائلہ کا شوہر اگر واقعۃ عیسائی ہوچکا تھا تو اس کے عیسائی ہوتے ہی وہ مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہوچکا تھا ، جس بناء پر اس کے ساتھ سائلہ کا نکاح بھی فسخ ہوچکا تھا، لہذا اس کے مرتد ہوجانے کے باوجود سائلہ کا اس کے ساتھ بیوی کی حیثیث سے رہنا اور ازدواجی تعلق قائم کرنا شرعا ناجائز اور گناہ کبیرہ تھا جس پر اللہ تعالی کے حضور بصدق دل توبہ و استغفار لازم ہے امید ہے اللہ تبارک و تعالی درگزر فرمائیں گے ، اور آئندہ ایسے مرتد شحص سے فی الفور علیحدگی بھی لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : ( و ارتداد احدھما ) ای الزوجین ( فسخ ) فلا ینقض عددا ( عاجل ) اھ
و فی رد المختار تحت قولہ ( بلا قضاء ) ای بلا توقف علی قضاء القاضی ( قولہ و علیہ نفقۃ العدۃ ) ای لو مدخولا بھا اذ غیرھا لا عدۃ علیھا و افاد وجوب العدۃ سواء ارتد او ارتدت بالحیض او بالاشھر لو صغیرۃ او آیسۃ او بوضع الحمل اھ( باب نکاح الکافر ، ج : 3 ، ص : 193 ، ط : سعید )
و فی الھندیہ : ارتداد احد الزوجین عن الاسلام وقعت الفرقۃ بغیر طلاق فی الحال قبل الدخول و بعدہ ( الباب العاشر فی نکاح الکفار ، ج : 1 ، ص : 339 ، ط : ماجدیہ )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85323کی تصدیق کریں
0     105
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا ہرمرتدواجب القتل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • مرتد ہونے کی وجہ سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • رزق میں برکت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد عورت کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ ترقئی کاروبار

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے والے کی سزا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • دعا میں درود شریف کو حمد وثناء پر مقدم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • ذکر و اذکار کی مجلسیں قائم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود تاج پڑہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت اسلام میں

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ مرض بال خورہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اذکار و اوراد میں گنتی کیلۓ کجھور کی گھٹلیوں کا استعمال

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • مرتد اورگستاخِ رسول کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • فرض نماز کے بعد کلمہ طبیہ باآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • غیر مسلم سے منتر پڑھواکر دم کروانا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود و سلام سے کیا مراد ہے جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • نجومی کو ہاتھ دکھانے اور قسمت وغیرہ کے پوچھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • عملیات سے علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • جنات کی حقیقت اور ان کا جسمِ انسانی میں حلول

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • استخارہ کون کرے اور کیسے کرے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
Related Topics متعلقه موضوعات