میراسوال یہ ہے کہ میں وکالت کے شعبے سے ڈیرھ سال سے وابستہ ہوں، اب جاکر میرے پاس کیس آنے لگے ہیں جس میں فیملی میٹر خلع کے کیس بھی آتے ہیں آنجناب یہ وضاحت فرمائیں کہ وکالت کا پیشہ کیسا ہے؟مجھے کرنا چاہیے یانہیں ؟ اور مجھے خلع کے کیس لینے چاہیے یا نہیں، رہنمائی فرمائیں ،جزاک اللہ
سائل کے لئےفی نفسہ وکالت کاپیشہ اختیار کرنا جائز ودرست ہے اور اس پر طے شدہ اجرت لینا حلال ہے،البتہ اس پیشہ میں ناحق کا ساتھ دینا اور جھوٹ کا سہارا لینا جس کی وجہ سے دوسروں کی حق تلفی ہو، ناجائزوحرام ہے جس سے حتی الامکان احتراز لازم ہے،اسی طرح اصولِ شریعت کو مدِنظر رکھتے ہوئے خلع وتنسیخ نکاح کے کیس لینے اور ان کیسز زمیں کلائنٹ سے اپنی محنت کی اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں،تاہم محض کلائنٹ کو کامیابی دلانے کے لیے شرعی اصولوں کی پامالی کسی طور پر درست نہیں ،جس سے اجتناب لازم ہے۔
کما فی سنن أبی داؤد: عن عبد اللہ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ ﷺ إیاکم والکذب فإن الکذب یھدی إلی الفجور وإن الفجور یھدی إلی النار وإن الرجل لیکذب ویتحری الکذب حتی یکتب عند اللہ کذاباً الخ (باب التشدید فی الکذب، ج: 2، ص: 1683، ط: البشرٰی)۔
وفی فتح القدیر: (وتجوز الوکالۃ بالخصومۃ فی سائر الحقوق) أی فی جمیعھا (لما قدمنا من الحاجۃ) یشیر إلی قولہ لأن الانسان قد یعجز عن المباشرۃ بنفسہ علی اعتبار بعض الاحوال فیحتاج إلی أن یوکل غیرہ (إذ لیس کل أحد یھتدی إلی وجوہ الخصومات) (إلی قولہ) (وقد صح أن علیا رضی اللہ تعالیٰ عنہ وکل عقیلا) (إلی قولہ) (وبعد ما أسن عقیل وکل عبداللہ بن جعفر) الخ (کتاب الوکالۃ، ج: 7، ص: 5، ط: رشیدیہ)۔
وفیہ ایضاً: والصواب أن مراد صاحب العنایۃ ھو أنہ قد یکون فی نفس الوکالۃ التعاوض کما إذا أخذ الوکیل الاجرۃ لاقامۃ الوکالۃ فإنہ غیر ممنوع شرعا إذا الوکالۃ عقد جائز لا یجب علی الوکیل اقامتھا فیجوز أخذ الاجرۃ فیھا الخ (کتاب الوکالۃ، ج: 7، ص: 2، ط: رشیدیہ)۔
وفی الھندیۃ: ویجوز التوکیل بالبیاعات والاشربۃ والاجارات والنکاح والطلاق والعتاق والخلع والصلح والاعارۃ والاستعارۃ والھبۃ والصدقۃ والایداع وقبض الحقوق الخصومات وتقاضی الدیون والرھن والارتھان کذا فی الذخیرۃ الخ (کتاب الوکالۃ، ج: 3، ص: 564، ط: ماجدیہ)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0