ناپاکی کے دنوں میں حفظ کی کلاس کس طرح لے ،جبکہ سبق یاد کرنا اور معلم کو سنانا ضروری ہو، تو ؟
واضح ہو کہ قرآنِ کریم اللہ رب العزت کی کتاب ہے، جسے ناپاکی ( حیض ) کی حالت میں چھونے اور تلاوت کرنے کو منع کیا گیا ہے،چنانچہ احادیثِ صحیحہ صریحہ کی روشنی میں کسی جنبی اور حائضہ عورت کیلئے بلا تقطیع تسلسل کے ساتھ اس کی تلاوت ناجائز اور حرام ہے، لہٰذا بالغ طالبات پر لازم ہے کہ ان مخصوص(ماہواری) کے ایّام میں تلاوتِ قرآن کریم سے احتراز کریں ،البتہ اگر زیادہ وقفے کی وجہ سے منزل بھول جانے کا اندیشہ ہو،تو بوقتِ ضرورت یہ صورت اختیار کی جا سکتی ہے کہ روانگی کے ساتھ تلاوت کرنے کے بجائے تقطیع ( یعنی کلمات کو الگ الگ کر کے پڑھے)یا کسی حافظہ سے سماع کرے،چنانچہ اس طرح کرنے سے قرآن یاد بھی رہے گااور گناہ سے بھی حفاظت ہو گی۔
کما فی الدر المختار: و) يمنع حل (دخول مسجد و)(الی قولہ ) (وقراءة قرآن) بقصده (ومسه) ولو مكتوبا بالفارسية في الأصح (وإلا بغلافه) المنفصل كما مر (وكذا) يمنع (حمله) كلوح وورق فيه آية الخ
و فی الشامیۃ تحت :(قوله وقراءة قرآن) أي ولو دون آية من المركبات لا المفردات؛ لأنه جوز للحائض المعلمة تعليمه كلمة كلمة كما قدمناه وكالقرآن التوراة والإنجيل والزبور كما قدمه المصنف الخ( باب الحیض،ج 1، ص293،ط: سعید)۔
و فی البحر الرائق: واختلف المتأخرون في تعليم الحائض والجنب والأصح أنه لا بأس به إن كان يلقن كلمة كلمة ولم يكن من قصده أن يقرأ آية تامة اه الخ ( باب الحیض، ج 1،ص 211،ط: رشیدیۃ)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0