ملازمت

"کوآپریٹو سوسائٹی "میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
85571
| تاریخ :
2025-08-25
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

"کوآپریٹو سوسائٹی "میں ملازمت کا حکم

کیا ”کوآپریٹو سوسائٹی“ میں نوکری کرنا جائز ہے؟
نوٹ: سائل کاکام اس سسٹم میں سود پر دئے گئے قرضوں کی دیکھ بال سے متعلق ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ احادیثِ مبارکہ میں رسول اللہﷺ نے واضح طور پر سود کے متعلق چند لوگوں پر لعنت (رحمت سے دوری ) فرمائی ہے جن میں سے سود کا لکھنے والا بھی شامل ہے ،لہذا صورت مسئولہ میں سائل کی ملازمت اگر محض سودی معاملات کی حد تک محدود ہو اور کسی قسم کا جائز اور حلال کام اس کے سپرد نہ ہو توچونکہ براہ راست سود کی لکھت اور حساب کتاب کے ساتھ منسلک رہنے پر احادیث طیبہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں اس لئے سائل کامذکور نوکری کرناشرعا جائز نہیں اور اس سے حاصل شدہ آمدنی بھی حرام ہوگی، اس لئےسائل پر لازم ہے کہ جلد از جلد کوئی حلال ذریعۂ معاش تلاش کرکے اس نوکری کو ترک کردے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: احل اللہ البیع وحرم الربوٰا الخ ( البقرۃ 275)
وفی الصحیح لمسلم: حدثنا محمد بن الصباح، وزهير بن حرب، وعثمان بن أبي شيبة ، قالوا: حدثنا هشيم ، أخبرنا أبو الزبير ، عن جابر قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا ومؤكله، وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء الخ (کتاب البیوع،باب لعن آکل الربا وموکلہ، ح4092،ص 860،ط: مکتبۃ البشریٰ)
وفی تکملۃ فتح الملھم: حدثنا محمد بن الصباح (الی قولہ) عن جار رضی اللہ عنہ قال لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربا، وموکلہ، وکاتبہ، وشاھدیہ، وقال ھم سوآءالخ
قال العلامۃ العثمانی حفظہ اللہ تحت( قولہ: وکاتبہ)لان کتابۃ الربا اعانۃ علیہ ،ومن ھنا ظھر ان التوظف فی البنوک الربویۃ لا یجوز فان کان عمل الموظف فی البنک مایعین علی الربا، کالکتابۃ او الحساب فذالک حرام مستجلب بالربا، واما اذا کان العمل لا علاقۃ لہ بالربا فانہ حرام للوجہ الثانی فحسب، فاذا وجد بنک معظم دخلہ حلال جاز فیہ التوظف للنوع الثانی من الاعمال الخ( کتاب البیوع،باب لعن آکل الربا وموکلہ الخ،ج 1، ص619،ط: دار العلوم کراچی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85571کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات