خواتین کے مخصوص مسائل

حیض کے ایام میں خون میں وقفہ اور عادت بدلنے کا حکم

فتوی نمبر :
86453
| تاریخ :
2025-09-22
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حیض کے ایام میں خون میں وقفہ اور عادت بدلنے کا حکم

فقہِ حنفی کے مطابق اگر ہر مہینے حیض سے پانچ دن پہلے ہلکی سی خون کی بوندیں (اسپاٹنگ) آنا شروع ہو جائیےاور پھر اس کے بعد اصل حیض کا خون آئے جو پانچ سے سات دن جاری رہتا ہے اور یہ کیفیت ایک سال سے ہر مہینے مسلسل پیش آ رہی ہے تو ایسی صورت میں عورت کو روزے، قرآن کی تلاوت اور نماز کے بارے میں کیا کرنا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ مذکورہ خاتون کی عادت سابقہ پانچ یا سات دن ہی ہے اور اس کے بعد ایک سال کے عرصے سے سوال میں مذکور کیفیت شروع ہو گئی ہے، چونکہ یہ مسئلہ ایک سال کے دورانیے کو محیط ہے، اس لیے یہاں دو ضابطے بیان کر دیے جاتے ہیں تاکہ ان کو سامنے رکھتے ہوئے سائل یا مبتلی بہ خاتون خود فیصلہ کر سکے،پہلا ضابطہ یہ ہے کہ دو خونوں کے درمیان اگر پندرہ دن سے کم کا وقفہ ہو یعنی بند ش ہو، تو حکم کے اعتبار سے وہ مسلسل شمار ہوتا ہے، یعنی بہتا ہوا اور جاری شمار ہوتا ہے، دوسرا ضابطہ یہ ہے کہ اگر دس دن یا دس کے اندر اندر سابقہ پچھلی عادت سے کم یا زیادہ خون آئے تو یہ عادت کی تبدیلی شمار ہوگی،اب مذکورہ خاتون سوچیں اور طے کریں کہ ترتیب کی خرابی سے قبل اسے آخری دفعہ کتنے دن حیض آیا تھا،اگر پانچ دن آیا تھا اور اس سے قبل سات دن آیا تھا تو آخری دفعہ پانچ دن کی وجہ سے سات دن کی عادت بدل گئی، اور پھر ترتیب خراب ہونے کے بعد پندرہ دن سے زائد طُہر گزرنے پر جیسے ہی خون کا دھبہ نظر آیا تو ایک خون کا ظہور ہو گیا اور ابتداءہو گئی، اس کے بعد خون کا تسلسل (جیسے سوال میں حیض کا خون کہا گیا ہے) شروع ہو گیا،تو چونکہ ابتدائی خون کے دھبے اور تسلسل والے خون کے درمیان پندرہ دن سے کم کا دورانیہ ہے، اس لیے یہ جاری شمار ہوگا، یعنی گویا کہ خون بند ہی نہیں ہوا،اب اگر آگے جا کر پانچ دن گزرنے پر پاکی حاصل ہو گئی تو سابقہ عادت پانچ دن والی بدل کر دس دن ہو گئی، اب یہ دس حیض کے شمار ہوں گے، لیکن اگر تسلسل والے خون کے ایّام سات دن ہو گئے تو یہ تیرہ دن بنیں گے، تین دن دس سے اوپر جائیں گے، اس لیے سابقہ عادت پانچ دن برقرار رہے گی اور سات دن استحاضہ شمار ہوگا جن میں وہ نماز پڑھے گی،یہ تو ترتیب بگڑنے کے بعد متصل ماہواری کا حکم تھا، اسی کو بنیاد بنا کر اور دو ضابطوں کو سامنے رکھتے ہوئے موجود ہ وقت کی کیفیت کا فیصلہ کیا جائے کہ بعد میں تسلسل والے خون کی تبدیلی سے کہاں پر عادت بدلی تھی اور اب آخر میں (یعنی ہمارے پاس سوال بھیجنے سے متصل قبل) کیا صورتِ حال تھی، اور سابقہ تفصیل کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: (قوله مانعية شرعية) أي صفة شرعية مانعة عما تشترط له الطهارة، كالصلاة، ومس المصحف، وعن الصوم، ودخول المسجد، والقربان بسبب الدم المذكور(‌‌باب الحيض،ج:١،ص:٢٨٣،مط:سعيد)
وفي الدرالمختار: (أقله ثلاثة بلياليها) الثلاث، فالإضافة لبيان العدد المقدر بالساعات الفلكية لا للاختصاص، فلا يلزم كونها ليالي تلك الأيام؛ وكذا قوله (وأكثره عشرة) بعشر ليال، كذا رواه الدارقطني وغيره. (‌‌باب الحيض،ج:١،ص:٢٨٣،مط:سعيد)
وفیه ايضاََ:ثم ذكر أحكامه بقوله (يمنع صلاة) مطلقا ولو سجدة شكر (وصوما) وجماعا (وتقضيه) لزوما دونها للحرج. (‌‌باب الحيض،ج:١،ص:٢٩١/٢٩٠،مط:سعيد)
وفي الهنديه: ولا يشترط فيه السيلان. هكذا في الخلاصة(الى قوله)(ومنها) النصاب أقل الحيض ثلاثة أيام وثلاث ليال في ظاهر الرواية. هكذا في التبيين وأكثره عشرة أيام ولياليها كذا في الخلاصة ( الفصل الأول في الحيض،ج:١،ص:٣٦،مط:ماجديه)
وفيه ايضاََ: (منها) أن يسقط عن الحائض والنفساء الصلاة فلا تقضي. هكذا في الكفاية إذا رأت المرأة الدم تترك الصلاة من أول ما رأت قال الفقيه وبه نأخذ. كذا في التتارخانية ناقلا عن النوازل وهو الصحيح. كذا في التبيين.(الى قوله) (ومنها) أن يحرم عليهما الصوم فتقضيانه هكذا في الكفاية(الى قوله) ومنها) حرمة قراءة القرآن لا تقرأ الحائض والنفساء والجنب شيئا من القرآن والآية وما دونها سواء في التحريم على الأصح إلا أن لا يقصد بما دون الآية القراءة مثل أن يقول الحمد لله يريد الشكر أو بسم الله عند الأكل أو غيره فإنه لا بأس به. هكذا في الجوهرة النيرةالخ(الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة، ج:١،ص:٣٨،مط:ماجديه)
وفي حاشيه الطحطاوى: (وأقل الحيض) أي زمن أقله ليصح الإخبار قوله: (بلياليها) الإضافة ليست للإختصاص فلا يلزم أن تكون الليالي ليالي تلك الأيام كما في مجمع الأنهر ‌فالمدار ‌على ‌اثنتين ‌وسبعين ‌ساعة كما في القهستاني وهذا ظاهر الرواية واعلم أنه لا يشترط أن يستغرق نزول الدم ثلاثة أو عشرة لأن ذلك نادر فرؤيته كل يوم ولو شيأ قليلا تكفي كما في السراج بل المعتبر وجوده في أول المدة وآخرها ولو تخلل بينهما طهر ويجعل الكل حيضا(باب الحيض والنفاس والاستحاضة،ص:١٣٧،مط:رشيديه)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86453کی تصدیق کریں
0     452
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات