خواتین کے مخصوص مسائل

ماہواری کے ایام معلوم نہ ہو بلکہ کم و بیش ہوتے ہوں تو ماہواری کیسے شمار کی جائے گی؟

فتوی نمبر :
86926
| تاریخ :
2025-09-29
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

ماہواری کے ایام معلوم نہ ہو بلکہ کم و بیش ہوتے ہوں تو ماہواری کیسے شمار کی جائے گی؟

محترم و مکرم مفتیان عظام! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته !
ایک خاتون کو استحاضہ کی اور لیکوریا کی بیماری لاحق ہے ،لیکوریا کارنگ اکثر زردہی رہتا ہے ۔حیض کے ایام کتنے تھے یہ یاد /معلوم نہیں ۔21 جولائی کو عصر کے وقت میں Bleeding start ہوئی ، 30 یا 31 جولائی کوBleeding رک گئی۔13 اگست کوپھرسے بلیڈنگ سٹارٹ ہوکر 19 اگست تک رہی۔اسکے بعد 3 ستمبر سے ظہر کے وقت میں بلیڈنگ سٹارٹ ہو کر 10 ستمبر تک رہی۔مذكوره خاتون کے کون سے ایام حیض کے اور کون سے ايام طہر کے سمجھے جائیں گے ؟ لیکن یہ ملحوظ رہے کہ ہر دفعہ بلیڈنگ رکنے کے بعد بھی زردی مائل ہی لیکوریا رہتا ہے گو درمیان میں کبھی خالص سفید رنگ کی رطوبت دکھلائی دے بھی دے۔وضاحت فرما دیجئے۔اللہ آپکو جزاء خیر عطا فرمائے ۔آمین ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ حیض کی کم از کم مدت تین (3) دن اور تین (3) راتیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ مدت دس (10) دن اور دس (10) راتیں ہے، اسی طرح دو ماہواریوں کے درمیان کم از کم پندرہ دن پاکی کا ہونا بھی ضروری ہے، لہذا سوال میں مذکور ہ خاتون کی ماہواری کے ایام اگر متعین نہ ہوں، بلکہ کم و بیش ہو رہے ہوں (جیسا کہ سوال میں درج تفصیل سے معلوم ہو رہا ہے) تو وہ اس میں ماہواری آنے کے بعد جب خالص سفیدی دیکھ لیں، تو اس کے بعد اپنے آپ کو پاک شمار کر کے نماز اور دیگر احکام کی پابندی کا اہتمام کریں، اور اس کے بعد اگلی مرتبہ خون دیکھنے کی صورت میں دونوں ماہواریوں کے درمیان کم از کم پندرہ دن کی پاکی شمار کر کے اس کے بعد حسب عادت ماہواری کے ایام شمار کرے، تا ہم اگر خون دس دنوں سے بڑھ جائے تو دس دن کے بعد کا خون استحاضہ کا شمار ہوگا اور اس میں نماز روزہ وغیرہ احکام متاثر نہ ہونگے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیۃ: (ومنها) خروج الدم إلى الفرج الخارج ولو بسقوط الكرسف فما دام بعض الكرسف حائلًا بين الدم و الفرج الخارج لايكون حيضًا،هكذا في المحيط الخ(الفصل الاول فی الحیض،ج:1، ص:36، ط: رشیدیہ)۔
وفی البحرالرائق: قال الأزهري: الاستحاضة سيلان الدم في غير أوقاته المعتادة الخ (كتاب الطهارة، باب الحيض،ج:1، ص:220، ط: دار الكتاب الإسلامي)۔
وفیہ ایضاً: (ولو زاد الدم على أكثر الحيض والنفاس فما زاد على عادتها استحاضة)؛ لأن ما رأته في أيامها حيض بيقين وما زاد على العشرة استحاضة بيقين وما بين ذلك متردد بين أن يلحق بما قبله فيكون حيضًا فلاتصلي وبين أن يلحق بما بعده فيكون استحاضةً فتصلي فلاتترك الصلاة بالشك فيلزمها قضاء ما تركت من الصلاة الخ(كتاب الطهارة، باب الحيض،ج:1، ص:223، ط: دار الكتاب الإسلامي)۔
وفی الهداية: و لو زاد الدم على عشرة أيام و لها عادة معروفة دونها ردت إلى أيام عادتها و الذي زاد استحاضة " لقوله عليه الصلاة و السلام " المستحاضة تدع الصلاة أيام أقرائها " و لأن الزائد على العادة يجانس ما زاد على العشرة فيلحق به الخ(کتاب الطہارۃ، باب الحیض، ج:1، ص: 34، ط:قدیمی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86926کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • لیکوریا کی مریض عورت کی رطوبت نیز خیالاتِ فاسدہ سے نکلنے والی رطوبت کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات