اجرت و کرایہ داری

مالک کا کرایہ دار کی رضامندی کے بغیر کرایہ میں اضافہ کرنا

فتوی نمبر :
87335
| تاریخ :
2025-10-05
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

مالک کا کرایہ دار کی رضامندی کے بغیر کرایہ میں اضافہ کرنا

میں کرایہ دار ہوں دکان کا کرایہ 6,500 روپے تھا،میں نے 60,000 روپے ایڈوانس مالک کو دیے۔ مالک نے تحریری نوٹس دیا کہ دکان 3 ماہ میں خالی کریں۔ابھی 3 ماہ پورے نہیں ہوئے تھے کہ مالک نے کہا:”میرے پاس ایڈوانس واپس کرنے کے پیسے نہیں، تم اتنے مہینے رہ لو جتنے مہینے کا کرایہ ایڈوانس کے برابر ہو جائے“۔ بعد میں مالک نے کرایہ بڑھا کر 10,000 روپے ماہانہ کر دیا۔
جی سوال یہ ہے کہ شرعاً میں کتنا کرایہ ادا کرنے کا پابند ہوں؟ میں دس ہزار کرایہ پر رضامند نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب فریقین (سائل اور مالک دوکان ) کے مابین تین ماہ کے اندردکان خالی کرنے پر اتفاق ہوگیا تھا، تو تین ماہ گزرجانے پر فریقین کے درمیان سابقہ عقد ختم ہوجائیگا، اور حسب معاہدہ مالک دوکان کے ذمہ ایڈوانس کی مد میں وصول کردہ رقم کی واپسی لازم ہوگی، تاہم ایڈوانس کی رقم مالک دوکان کے پاس نہ ہونے کی وجہ سےآئندہ کچھ عرصہ کے لیے جوکرایہ داری کا معاہدہ ہوگاوہ عقد جدید شمار ہوگا، اوار فریقین کو باہمی رضامندی سے کرایہ طے کرنے کا اختیار ہوگا، اس لیے سائل اگر بعد میں ہونے والے عقد اجارہ میں اس اضافی رقم دینے پر راضی نہ ہو تو مالک دوکان اسے اس عقد کو جاری رکھنے پر مجبور نہیں کرسکتا، اس لئے سائل دس ہزار کرایہ ہونے پر راضی نہ ہو تو وہ مالک سے اپنے ایڈوانس رقم کا مطالبہ کرسکتا ہے، اور اس کے ذمہ اس کی ادائیگی لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ: قال: "ومن استأجر دارا ‌كل ‌شهر بدرهم فالعقد صحيح في شهر واحد فاسد في بقية الشهور، إلا أن يسمي جملة شهور معلومة"؛ لأن الأصل أن كلمة كل إذا دخلت فيما لا نهاية له تنصرف إلى الواحد لتعذر العمل بالعموم فكان الشهر الواحد معلوما فصح العقد فيه، وإذا تم كان لكل واحد منهما أن ينقض الإجارة لانتهاء العقد الصحيح "ولو سمى جملة شهور معلومة جاز"؛ لأن المدة صارت معلومة (إلی قولہ) قال: "وإن استأجر دارا سنة بعشرة دراهم جاز وإن لم يبين قسط ‌كل ‌شهر من الأجرة"؛ لأن المدة معلومة بدون التقسيم فصار كإجارة شهر واحد فإنه جائز وإن لم يبين قسط كل يوم الخ۔ ( باب الإجارۃ الفاسدۃ، ج: 3، ص: 304
وفی شرح المجلۃ: اکتری دارً سنۃ بألف فلما انقضت قال إن فرغتھا الیوم والا فھی علیک کل شھر بألف والمستأجر مقر لہ بالدار فإنا نجعل فی قدر مابنقل متاعہ بأجر المثل وبعد ذلک بما قال المالک الخ۔ ( المادۃ 438،الباب الثانی فی بیان المستقبل المتعلقۃ بالأجرۃ ، ج: 2، ص: 505، ط: مکتبہ حقانیۃ)۔
و فی بحوث فی قضایا فقھیۃ معاصرۃ: ‌والخلو عبارة عن حق القرار في دار أو حانوت، فربما يؤجر صاحب البناء بناءه لمدة طويلة، فيأخذ من المستأجر مبلغا مقطوعا عند عقد الإجارة زيادة على أجرته الشهرية أو السنوية، وبدفع هذا المبلغ يستحق المستأجر أن يبقى على إجارته مدة طويلة. ثم ربما ينقل المستأجر حقه هذا إلى غيره، فيأخذ منه مبلغا يستحق به عقد الإجارة مع صاحب البناء، الخ۔ (البحث الثالث: فی بیع الحقوق المجردۃ، ج: 1، ص: 103، ط: مکتبہ دارالعلوم کراتشی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87335کی تصدیق کریں
1     223
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات