تجہیز و تکفین

میت کو غسل دینے کا طریقہ

فتوی نمبر :
8784
| تاریخ :
2010-06-22
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

میت کو غسل دینے کا طریقہ

میت کو غسل دینے کا طریقہ بتادیں۔ جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میت کو غسل دینے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ جس تختہ پر غسل دیا جائے، اُس کو تین، پانچ یا سات دفعہ لوبان کی دھونی دیدو اور میت کو اُس پر اس طرح لٹاؤ کہ قبلہ اس کے دائیں جانب ہو ، اگر موقع نہ ہو اور کچھ مشکل ہو تو جس طرف چاہے لٹا دو ، پھر میت کے بدن کے کپڑے (کرتہ، شیروانی، بنیان وغیرہ) چاک کر لو اور ایک تہہ بند اس کے بستر پر ڈال کر اندر ہی اندر وہ کپڑے اتار لو ، یہ تہہ بند موٹے کپڑے کا ناف سے پنڈلی تک ہونا چاہیۓ، تاکہ بھیگنے کے بعداندر کا بدن نظر نہ آئے ۔
غسل شروع کرنے سے پہلے بائیں ہاتھ میں دستانہ پہن کر مٹی کے تین یا پانچ ڈھیلوں سے استنجاء کراؤ ، پھر پانی سے پاک کرو ،پھر وضو اس طرح کراؤ کہ نہ کلی کراؤ ، نہ ناک میں پانی ڈالو ، نہ گٹے (پہنچے) تک ہاتھ دھلاؤ، بلکہ روئی کا پھایا ترکر کے ہونٹوں، دانتوں اور مسوڑھوں پر پھیر کر پھینک دو ، اس طرح تین دفعہ کرو ، پھر اسی طرح ناک کے دونوں سوراخوں کو روئی کے پھائے سے صاف کرو ، لیکن اگر جنابت کی حالت میں موت واقع ہوئی ہو یا عورت کا انتقال حیض یا نفاس کی حالت میں ہوا ہو , تو منہ اور ناک میں پانی ڈالنا ضروری ہے، پانی ڈال کر کپڑے سے نکال لو ، پھر ناک منہ اور کانوں میں روئی رکھ دو ، تا کہ وضو اور غسل کراتے وقت پانی اندر نہ جائے، پھر منہ دھلاؤ ،پھر ہاتھ کہنیوں سمیت دھلاؤ ، پھر سر کا مسح کراؤ ، پھر تین دفعہ دونوں پاؤں دھوؤ ۔
جب وضو کرا چکو تو سر کو (اگر مرد ہے تو داڑھی کو بھی) خطمی یا کسی صابن وغیرہ سے جس سے صاف ہو جائے مل کر دھو دو ، پھر اسے بائیں کروٹ پر لٹا دو اور بیری کے پتوں میں پکا ہوا نیم گرم پانی یا خالص صاف ستھرا پانی دائیں کروٹ پر تین دفعہ سر سے پیر تک اتنا ڈالو کہ نیچے کی جانب بائیں کروٹ تک پہنچ جائے، پھر دائیں کروٹ پر لٹا کر اسی طرح سر سے پیر تک تین دفعہ اتنا پانی ڈالو کہ نیچے کی جانب دائیں کروٹ تک پہنچ جائے، اس کے بعد میت کو اپنے بدن سے ٹیک دیکر ذرا بٹھانے کے قریب کر دو اور اس کے پیٹ کو اوپر سے نیچے کی طرف آہستہ آہستہ مَلو اور دبادو , اگر کچھ فضلہ (پیشاب، پاخانہ وغیرہ) خارج ہو، صرف اُسی کو پونچھ کر دھو دو، وضو اور غسل دہرانے کی ضرورت نہیں، پھر اس کو بائیں کروٹ پر لٹا کر دائیں کروٹ پر کافور ملا ہوا پانی سر سے پاؤں تک تین دفعہ خوب بہا دو کہ نیچے بائیں کروٹ بھی خوب تر ہو جائے ، پھر دوسرا دستانہ پہن کر سارا بدن کسی کپڑے سے خشک کرکے تہہ بند دوسرا بدل دو ۔(ماخوز از احکام میت صفحہ نمبر ۶۵ تا ۶۷ )

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و يوضع) كما مات (كما تيسر) في الأصح (على سرير مجمر وترا) (الى قوله) (و الكافور على مساجده) كرامة لها (2/ 194)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سيد محمد بلال سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8784کی تصدیق کریں
0     1484
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کے مصنوعی دانت ، تدفین سے قبل الگ کرنے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات