السلام علیکم
آپ کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں کہ مدرسوں میں سفیروں کو پرسنٹیج پر رکھنا درست ہے یا نہیں اگر نہیں تو کیوں؟ اور اگر ہے تو کیسے ؟
مدرسہ کے لئے سفیر کو کمیشن پر رکھنا بوجہ اُجرت مجہول ہونے کے اجارۂ فاسدہ میں شامل ہے اور نا جائز ہے ،البتہ اس کی جائز اور بہتر صورت یہ ہے کہ ایسے سفیروں کی تنخواہ مقرر کر دی جائے اور ان سے یہ کہا جائے کہ جب آپ اپنی محنت و کوشش سے رقم اکھٹی کر کے لاؤ گے تو مزید بھی اس تنخواہ کے علاوہ بطور انعام دیا جائے گا۔
ففي الدر المختار: (و) تفسد (بجهالة المسمى) كله أو بعضه كتسمية ثوب أو دابة أو مائة درهم على أن يرمها المستأجر لصيرورة المرمة من الأجرة فيصير الأجر مجهولا اھ (6/ 48)
وفيه ايضا : والحيلة أن يفرز الأجر أولا أو يسمي قفيزا بلا تعيين ثم يعطيه قفيزا منه فيجوز اھ (6/ 57)
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0