کیا عورت اپنے حیض کے ایام میں کسی دربار میں جا سکتی ہے، خواہ وہ دربار مسجد کے ساتھ ہو، یعنی مسجد کی حدود میں ہو یا مسجد کی حدود سے باہر؟
دربار سے مراد اگر کسی بزرگ وغیرہ کی قبر پر حاضری ہو، تو واضح ہو کہ جوان عورتوں کے لیے قبرستان جانا شرعاً منع ہے، البتہ اگر بوڑھی خواتین ہوں اور کسی قسم کے فتنہ یا آہ و بکا کا اندیشہ نہ ہو، تو ان کے جانے کی گنجائش ہے، ورنہ نہیں، جہاں تک حیض والی عورت کے قبرستان جانے کا تعلق ہے، تو اس میں کوئی الگ حکم نہیں ہے، جو حکم عام عورت کے لیے ہے، وہی حکم حیض والی عورت پر بھی لاگو ہوتا ہے، اس بارے میں دونوں برابر ہیں، فرق صرف مسجد میں داخل ہونے کا ہے،حیض والی عورت مسجد میں داخل نہیں ہو سکتی، جبکہ غیر حیض والی عورت کے لیے مسجد میں جانے کی اجازت ہے۔
کما فی سنن ابی داؤد: عن عائشة [ رضي الله عنها ] قالت: جاء رسول الله صلى الله عليه و سلم ووجوه بيوت أصحابه شارعة في المسجد فقال وجهوا هذه البيوت عن المسجد ثم دخل النبي صلى الله عليه و سلم ولم يصنع القوم شيئا رجاء أن تنزل فيهم رخصة فخرج إليهم بعد فقال وجهوا هذه البيوت عن المسجد فإني لا أحل المسجد لحائض ولا جنب (باب فی الجنب یدخل ،ج:1،ص:109،ط:دارالفکر)-
و فی الدر المختار شرح تنویر الابصار: (و) يمنع حل (دخول مسجد و) حل (الطواف) ولو بعد دخولها المسجد وشروعها فيه الخ(کتاب الطہارۃ،باب الحیض،ص:44،ط:دارالکتب العلمیة)-
و فی الھدایة فی بدایة المبتدی: لقول عائشة رضي الله عنها كانت إحدانا على عهد رسول الله عليه الصلاة والسلام إذا طهرت من حيضها تقضي الصيام ولا تقضي الصلاة ولأن في قضاء الصلاة حرجا لتضاعفها ولا حرج في قضاء الصوم ولا تدخل المسجد وكذا الجنب لقوله عليه الصلاة والسلام فإني لا أحل المسجد لحائض ولا جنب ولا تطوف بالبيت لأن الطواف في المسجد الخ (کتاب الطہارۃ ،باب الحیض والاستحاضة ،ج :1،ص :33،ط: دار احياء التراث العربي بيروت)-
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0