خواتین کے مخصوص مسائل

نفاس کی مدت کتنی ہے؟

فتوی نمبر :
88478
| تاریخ :
2025-11-01
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

نفاس کی مدت کتنی ہے؟

ڈیلیوری کے بعد خون کب تک آتا ہے؟ اور نماز کب شروع کر سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بچہ کی پیدائش کے بعد آنے والے خون یعنی نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے، اور کم سے کم کی کوئی حد متعین نہیں، چنانچہ ولادت کے بعدان چالیس ددنون میں جب تک خون جاری رہے اس میں نماز پڑھنا جائز نہیں ، لہٰذا اگر خاتون کی کوئی عادت متعیّن نہ ہو ، تو ولادت کے بعد چالیس دن تک وہ خون جاری رہا تو وہ نفاس شمار ہوگا اور جب چالیس دن کے اندر خون بند ہوجائے یا چالیس دن مکمل ہوجائیں تو دونوں صورتوں میں غسل کر کے نماز شروع کردے ۔
تاہم اگر عورت معتادہ ہو (یعنی عادت متعین ہو) تو جب عادت سے تجاوز کرکے چالیس دن کے اندر خون بند ہوجائے تو وہ خون نفاس کاشمار ہوگا، اس میں بھی نماز درست نہیں ہے ، البتہ اگر معتادہ کا خون چالیس دن سے زیادہ جاری رہا تو جو اس کی عادت کے ایام تھے وہ نفاس کے شمار ہوں گے باقی استحاضہ کاخون شمار ہوگا ، لہذا ان ایام کی نمازیں قضاء کرنا لازم ہوں گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: أقل ‌النفاس ما يوجد ولو ساعة وعليه الفتوى وأكثره أربعون. كذا في السراجية.وإن زاد الدم على الأربعين فالأربعون في المبتدأة والمعروفة في المعتادة نفاس هكذا في المحيط الخ۔ ( الفصل الثانی فی النفاس، ج: 1ص: 37، ط: ماجدیہ)۔
وفی التاتارخانیۃ: ولوکانت المرأۃ لھا عادۃ معروفۃ فی النفاس وھی التی ولدت غیر مرۃ فکلما رأت من الدم ولم یجاوز الأربعین فذلک کلہ نفاس بالإجماع كما في الحيض إذا لم يجاوز العشرة، وفي الخلاصة: وإذا جاوز الدم على الأربعين ترد إلى عادتها، وفي السراجية: إذا كانت عادتها في النفاس أربعين الخ۔ ( نوع الثانی فی النفاس، ج: 1، ص: 539، ط: مکتبہ زکریا)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88478کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات