اجرت و کرایہ داری

بروکر کا اپنے کیے ہوئے وعدوں کے مطابق کام نہ کرنے کی صورت میں اسے ضامن بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
88681
| تاریخ :
2025-11-09
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

بروکر کا اپنے کیے ہوئے وعدوں کے مطابق کام نہ کرنے کی صورت میں اسے ضامن بنانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک شخص مثلاً زاہد سے سعودیہ کا ورک ویزہ لیا ساڑھے چھ لاکھ روپے میں ،ہم سے زاہد نے کہا کہ ہم 3 پارٹنر ہیں، ایک کا نام عباسی جو کہ سرگودھا میں ہوتا ہے ، اور ایک بلال کے نام سے سعودیہ میں،ہم سے کہا گیا کہ آپ کو دو سال کا ورک ویزہ دو سال کا اقامہ اور دو سال کا ورک کنٹریکٹ دیا جائے گا، اور کام ہوٹل ویٹر کا ہے 1500ریال تنخواہ ہوگی، کھانا پینا رہائش واپسی ریٹرن ٹکٹ سب کمپنی کی طرف سے ہوگی اور یہ سب ہماری ذمہ داری ہوگی، اور جب آپ سعودیہ میں داخل ہونگے تو آپکوجیب خرچ کے لئے 200ریال دیے جائینگے،اور تمام معاملات” الف “سے لیکر ”ی“ تک سب کچھ اسی زاہد نامی شخص نے ہمارے ساتھ طے کیے ،اور رقم بھی اسی کے دیے ہوئے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی،اور انکی تمام تر ذمہ داریوں کا واٹسپ ریکارڈ گفتگو کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے جس میں یہ شخص تمام ذمہ داریوں کا اقرار کر رہا ہے ،اب جب ہم سعودیہ پہنچے تو سعودیہ میں موجود انکے پارٹنر بلال نے پہلے دو دن ہمیں بھوکا رکھا اور پھر کوئی 20 یا 30 ریال 4بندوں کے کھانے کے لئے دیتے رہے، اور کبھی بھوکے سوتے رہے ،ہم نے اس ریاض کے ذمہ دار بلال سے کہا کہ جناب ہم سے زاہد نے کہا تھا کہ سعودیہ میں آپکو کھانا پینا رہائش 200ریال فی کس دیے جائینگے تو اس ذمہ دار بلال نے صراحتاً اس بات کی نفی کی ،اور کہا کہ آپ سے یہ باتیں جس شخص نے کی ہے ،وہ اس کا ذمہ دار ہے، میں نے کام کے علاوہ کسی چیز کی ذمہ داری نہیں لی ،اور کام کی ذمہ داری بھی اس وقت لی تھی جب ایک ہوٹل سے میرا معاہدہ ہوا تھا کہ میں آپ کو بندے فراہم کرونگا ،مگر پاکستان کے ایجنٹ زاہد اور عباسی نے وقت پر بندے نہیں بھیجے، اسلئے میں کام کا بھی ذمہ دار نہیں، کیونکہ میں نے کہا تھا کہ مجھے بندے وقت پر بھیج دینا، مگر یہ نہ بھیج سکے ،اور آج ہمیں سعودیہ میں 72 دن ہوگئے، اب تک ہم بیروزگار ہیں، اور تین دفعہ رہائش سے ذلیل کرکے نکالا گیا جسکی ویڈیوز ہمارے پاس ثبوت کے طور پر موجود ہیں ،رہائش سے اسلئے نکالا گیا کہ ریاض کے ایجنٹ بلال نے کرایہ نہیں دیا تھا،بلال کا کہنا تھا کہ یہ میری ذمہ داری نہیں، یہ ذمہ داری پاکستان میں موجود زاہد اور عباسی کی ہے ،اب پاکستان میں ہم نے زاہد کو پیسے دیے تھے اور تمام معاملات زاہد سےطے کیے تھے جن سے ویزہ لیا تھا ،اب زاہد کہہ رہا ہے کہ میں ایک رابطہ کار تھا، میں نے سب کچھ سرگودھا کے پارٹنر عباسی کے کہنے پر کہا تھا، اور تمام ذمہ داری یا عباسی کی ہے یا بلال کی ہے، میں ذمہ دار نہیں،جبکہ اس ایجنٹ زاہد نے نہ ہی ہمارا رابطہ کبھی سرگودھا والے عباسی سے کروایا اور نہ ہی ریاض والے بلال سے، بلکہ سارا معاملہ خود طے کیا، اور اب اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہے ہیں، اب اس مسئلہ میں مفتیانِ کرام کیا فرماتے ہیں کہ ہمارا ذمہ دار کون ہے ؟آیا وہ زاہد ذمہ دار ہے جس سے ہم نے ویزہ لیا اور رقم دی؟ یا سرگودھا والاعباسی اور ریاض والا بلال ؟جس سے نہ تو ہم نے ویزہ لیا اور نہ ہی اسکو ہم نے رقم دی،اور کیا شرعی اور اخروی اعتبار سے یہ زاہد ذمہ دار ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کا بیان اگر حقیقت پر مبنی ہو اوراس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیاگیا ہو تو چونکہ سائل کے تمام معاملات ”زاہد“ نامی شخص کے ساتھ طے ہوئے تھے ،اس لئے سائل کا جو حقیقی نقصان ہواہے، یعنی ویزے اور سعودیہ کے ٹکٹ وغیرہ کے علاوہ اس کے بقدر نقصان کا ضامن مذکور شخص مسمی ”زاہد“ہوگا اوراس کے نقصان کے ازالے کےلئے دیگر دو افراد سے رجوع کرنے کی بجائے مذکور شخص سے ہی مطالبہ کرنے میں سائل حق بجانب ہے، لہذا شخصِ مذکور پر لازم ہے کہ وہ اس معاملہ کو دیگر افراد پر ڈالنے کی بجائے خود حل کرکے ان کے حقیقی نقصان کے ازالے یا وعدے کے مطابق ملازمت اور سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار اداکرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقہ الاسلامی وادلتہ: ‌تصح ‌الوكالة ‌بأجر، ‌وبغير ‌أجر، لأن النبي صلى الله عليه وسلم كان يبعث عماله لقبض الصدقات، ويجعل لهم عمولة (1). فإذا تمت الوكالة بأجر، لزم العقد، ويكون للوكيل حكم الأجير، أي أنه يلزم الوكيل بتنفيذ العمل،الخ( العنصر الثانی : العاقد،الوکالۃ،ج4،ص2997،ط:دار الفکر)۔
و فی البدائع: أما الاوّل : فھو ثبوت الملک فی المنفعۃ للمستاجر و ثبوت الملک فی الاجرۃ المسماۃ لللآجر ، لانھا عقد معاوضۃ إذ ھی بیع المنفعۃ ، و البیع عقد معاوضۃ فیقتضی ثبوت الملک فی العوضین الخ (کتاب الاجارۃ، فصل فی حکم الاجارۃ، ج 6، ص36،ط: دار النشر کراچی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88681کی تصدیق کریں
0     32
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات