خواتین کے لیے وائس اوور وغیرہ کی آن لائن جاب کرنا کیسا ہے، جبکہ وائس اوور آن لائن ہی بھیجنا ہوتا ہے؟
واضح ہوکہ عورت کی آواز اگرچہ مفتیٰ بہ قول کے مطابق ستر میں داخل نہیں ، تاہم بلا ضرورت عورت کا اپنی آواز اجنبی مردوں کوسنانا شرعاًپسندیدہ نہیں، لہذا کسی عورت کے وائس اوورکی جاب سے اگرچہ اسے کچھ دنیاوی منفعت ضرورحاصل ہوجائے گی، تاہم بلا ضرورت اجنبی مردوں کو اپنی آواز سنانے اور مردوں کا اس کی طرف قلبی میلان اورفتنہ پیداہونےکاقوی اندیشہ بہرحال موجودہے جو شرعاً گناہ اورمعصیت کے زمرے میں آتاہے ،لہذا اس ملازمت کواختیارکرنےسے احتراز چاہیئے۔
كما في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: وأما أذان المرأة فلأنها منهية عن رفع صوتها لأنه يؤدي إلى الفتنة الخ (277/1)-
وفيه أيضاً ومشى عليه المصنف في الكافي فقال ولا تلبي جهرا لأن صوتها عورة ومشى عليه صاحب المحيط في باب الأذان وفي فتح القدير وعلى هذا لو قيل إذا جهرت بالقرآن في الصلاة فسدت كان متجها ا هـ وفي شرح المنية الأشبه أن صوتها ليس بعورة وانما يؤدي إلى الفتنة كما علل به صاحب الهداية وغيره في مسألة التلبية ولعلهن إنما منعن من رفع الصوت بالتسبيح في الصلاة لهذا المعنى ولا يلزم من حرمة رفع صوتها بحضرة الأجانب أن يكون عورة كما قدمناه الح (285/1)
و فی رد المحتار: "فإن المرأة لاتجهر بها بل تقتصر على إسماع نفسها و قال ابن رشد: أجمع أهل العلم على أن تلبية المرأة فيما حكاه أبو عمر هو أن تسمع نفسها بالقول و في الدر المختار: و لاتلبي جهرًا بل تسمع نفسها دفعًا للفتنة". - (3 / 255)-
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0