امریکہ کے تمام رہائشیوں کی میڈیکل فری ہے،اور وہ سارا پراسیس انشورنس کمپنیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے، یہاں پاکستان میں بہت سی کمپنیاں ہیں اور انفرادی طور پر بھی لوگ امریکہ کے ڈاکٹر وں سے منسلک ہیں اور ان کے سارے میڈیکل بلز (پراسیس، بلنگ، ٹرانسکرپشن ، کوڈنگ ڈی کوڈنگ) کا کام یہاں پاکستان میں مکمل کرتے ہیں اور متعلقہ انشورنس کمپنیوں کو بھیج دیتے ہیں، وہ کمپنیاں ڈاکٹروں کو ان کی خدمات کا معاوضہ دے دیتے ہیں اور پاکستان کی میڈیکل کمپنیاں دو یا تین فیصد کمیشن لیتی ہیں،ڈالروں میں ہونے کی وجہ سے اچھی خاصی رقم بن جاتی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ کام کرنا اور اس کا معاوضہ لینا جائز ہے، یہاں صرف بلوں کا پراسیس ہوتا ہے باقی معاملہ ڈاکٹر وں اور انشورنس کمپنیوں کے درمیان ہوتا ہے، مہربانی کرکے جواب مرحمت فرمائیں ۔
صورتِ مسئولہ میں سائل اگر براہ راست انشورنس کمپنی کا نمائندہ یا ملازم نہ ہو، بلکہ وہ بل کلیئر کرنے والی کمپنی کا ملازم ہو، جو ہسپتال یا ڈاکٹر حضرات کے لئے بطور اجرت کا م کرتا ہو، جن کا کام ان مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ مرتب کر کے متعلقہ کمپنیوں کو ارسال کر کے اس رقم کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہو، تو سائل کے لئے مذکور کمپنی میں میڈیکل بلر کی اسامی پر ملازمت اختیار کرنا شرعا جائز اور اس کی تنخواہ لینا حلال ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔
کما قال اللہ تعالیٰ: (يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ)۔ ( سورۃ البقرۃ : 172 )۔
وفی الدر المختار: (قوله وكل أنواع الكسب إلخ) أي أنواعه المباحة، بخلاف الكسب بالربا والعقود الفاسدة ونحو ذلك (قوله على المذهب الصحيح) قال بعده في التتارخانية. وبعض الفقهاء قالوا: الزراعة مذمومة، والصحيح ما ذهب إليه جمهور الفقهاء: ثم اختلفوا في التجارة والزراعة أيهما أفضل. وأكثر مشايخنا على أن الزراعة أفضل اهـ وفي الملتقى والمواهب: أفضله الجهاد، ثم التجارة، ثم الحراثة، ثم الصناعة (الی قولہ) أقول: فالمراد من قولهم كل أنواع الكسب في الإباحة سواء أنها بعد أن لم تكن بطريق محظور لا يذم بعضها وإن كان بعضها أفضل من بعض تأمل الخ۔ (ج: 6،ص: 462،ط: سعید)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0