اجرت و کرایہ داری

دکاندار کتنا ایڈوانس لے سکتاہے؟

فتوی نمبر :
89408
| تاریخ :
2025-12-01
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

دکاندار کتنا ایڈوانس لے سکتاہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ دکان کا مالک دکان کرائے پر دیتےوقت کتنا ایڈوانس اپنے پاس بطور سیکیورٹی کے رکھ سکتا ہے؟
اگر دکان کا کرایہ 25 یا 30 ہزار ہو لیکن وہ 10 لاکھ ایڈوانس مانگ رہا ہے سیکیورٹی کے طور پر کیونکہ جو دکان وہ دے رہا ہے اس میں شیشے کا بہت سارا کام ہوا ہے جو اگر چہ 10 لاکھ تک نہیں پہنچا ہوگا لیکن اچھی بھلی مقدار کا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دکان کے مالک کا کسی شخص کو کرایہ پردکان دیتے وقت ایڈوانس کی مد میں اس سے لی جانے والی رقم کی شرعاً کو ئی تحدید نہیں ،بلکہ مارکیٹ کے عرف اور مکان و دکان وغیرہ کی کنڈیشن کے مطابق باہمی رضامندی سے کوئی بھی مقدار طےکی جاسکتی ہے ،تاہم یہ رقم چونکہ ابتداءً امانت اور انتہاءً قرض کی حیثیت رکھتی ہے ،اس لئے کریہ داری کا معاہدہ ختم ہو نے کے بعد مالک کے ذمہ کرایہ دار کو یہ رقم واپس کر نا لازم اور ضروی ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في شرح المجلة: يعتبر ويراعى كل ما اشترط العاقدان في تعجيل الأجرة وتأجيلها اھ (۱ج/ص ۵۵۷)۔
وفی درر الحکام : إعارة المثليات قرض: ‌وتستعمل إعارة الدراهم والدنانير والجوز والبيض وسائر المثليات واستعارتها عند الإطلاق بمعنى القرض.ووجه الارتباط بين القرض والعارية هو أن كلا من العقدين عقد تبرع فلكل من العاقدين فيهما حق الرجوع عنه،اھ،( یشترط ان یکون الشیئ المستعار صلحاً للانتفاع ،ج: 2، ص :342 ناشر : دار جیل)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89408کی تصدیق کریں
0     29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات