حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاق کے بعد حلالہ کا حکم

فتوی نمبر :
90262
| تاریخ :
2025-12-24
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاق کے بعد حلالہ کا حکم

عرض خدمت یہ ہے کہ میرا نام۔۔۔۔۔ہے، میں نے مؤرخہ 2025/12/15 کو اپنی زوجہ ۔۔۔۔ کو تین طلاقیں دیدی ہیں، جس کے بعد وہ مجھ پر حرام ہو چکی ہے اور ہم دونوں ایک دوسرے کے لئے غیر محرم ہو چکے ہیں،طلاق کے الفاظ یہ تھے”میں تمہیں طلاق دیتا ہوں“
عرض یہ کرنا ہے کہ ہماری دو بیٹیاں۔۔۔عمر سات سال اور ۔۔۔عمر پانچ سال ہیں، جو ہم دونوں کو اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہیں، ہم ان کی تعلیم وتربیت اور انکے مستقبل کے حوالے سے بہت زیادہ خواب دیکھتے تھےجو کہ اس طلاق کے عمل کے سبب چکنا چور ہو گئے ہیں، معاملہ اتنا بڑا نہیں تھا فقط جذبات اور غصے میں مجھ سےیہ سب کچھ سرزد ہوا، اب میں اور میری بیوی شریعت کے حدود میں رہتے ہوئے بالخصوص اپنی دونوں بیٹیوں کی خاطر حلالۂ کے ذریعے اپنا رشتہ دوبارہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن اس ضمن میں ایک بڑا مسئلہ جو درپیش ہے وہ یہ ہے کہ میری زوجہ کے والد اور والدہ کا انتقال ہو چکا ہے، اورکراچی میں ان کا میرے اس گھر کے علاوہ کوئی دوسرا ٹھکانہ نہیں ہے، میری یہ رہائش گاہ 150 گز کے دو منزلہ مکان پر مشتمل ہے، جس کے گراؤنڈ فلور (نچلی منزل) پر اپنی زوجہ۔۔۔ اور دونوں بچیوں ۔۔۔۔اور۔۔۔ کے ساتھ رہائش پذیر تھا، جبکہ میری دو غیر شادی شدہ بہنیں اسی مکان کی پہلی منزل پر پچھلے آدھے حصے میں دو کمروں پر مشتمل مکان میں رہتی ہیں، جس کا باہر آنے جانے کا راستہ مکمل طور پر الگ اور جدا ہے، میری زوجہ۔۔۔ اپنی موجودہ طلاق کے عدت کے بعد اور حلالۂ کے بعد عدت کے دن اپنی اسی موجودہ رہائش گاہ پر نچلی منزل پر اپنی دونوں بیٹیوں۔۔۔اور۔۔۔کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں، جبکہ میں اپنی دونوبہنوں کے ساتھ اسی مکان کی پہلی منزل پر (جس کا باہر آنے جانے کا راستہ بالکل جدا ہے) یہ دن گزارنا چاہتا ہوں، اس تمام تر عرصے میں میرا کھانا پینا رہنا سہنا، نہانا، دھونا غرضیکہ الف سے لیکر یا تک تمام معاملات اپنی دونوں بہنوں کے ساتھ پہلی منزل پر ہوں گے، نیز اس تما م تر عرصے میں میرا نچلی منزل اور اپنی ۔۔۔سےایک نامحرم ہونے کی بناء پر کسی بھی قسم کا چھوٹے سے چھوٹا تعلق بھی نہیں ہوگا، اس حوالے سے مجھے اللہ تبارک وتعالیٰ اور رسولﷺ اور شریعتِ محمدی کے مطابق اجازت رہنمائی اور فتویٰ درکار ہے۔
نوٹ: اس سے کئی سال قبل بھی ہمارے درمیان تین طلاقیں ہوگئی تھیں، اور اس کے بعد عدت، حلالۂ وغیرہ سارا پراسس کے بعد ہم نے دوبارہ نکاح کیا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیکر باقاعدہ پلاننگ اورمنصوبہ بندی کے ساتھ حلالۂ کرانا تو شرعاً جائز نہیں، بلکہ یہ ایک ملعون عمل ہے، البتہ سائل کی بیوی عدت کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے شخص سے عقدِ نکاح کرے پھر اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے ایک مرتبہ ہمبستری ( جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کےلئے ضروری ہے) کے فوراً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد اسے طلاق دیدے یا طلاق تو نہ دے مگر اس کا پہلے انتقال ہو جائے ، تو بہر صورت اس کی عدت گزارنے کے بعد اگر وہ سائل کی نکاح میں آنا چاہے اور سائل بھی اسے رکھنے پر رضامند ہو ، تو نئے مہر پر گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کرکے باہم میاں بیوی کی حیثیت سےزندگی بسر کر سکتے ہیں۔
جبکہ عدت کے بارےمیں اصل حکم یہ ہے کہ مطلقہ عورت طلاق دہندہ شوہر کے گھر ہی عدت گزارے،چنانچہ سائل کی مطلقہ بیوی کو نکاح کے بعد اگر طلاق ہو جائے، تو اسے اپنے شوہر کے گھر عدت گزارنا لازم ہوگا، تاہم اگر شوہر کے گھر عدت گزارنے میں کوئی شرعی عذر مانع ہو،تو بامرِ مجبوری سوال میں درج طریقے پرسائل کی مطلقہ بیوی کیلئے اپنی بیٹیوں کے ساتھ عدت گزارنے کی گنجائش ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: فإن طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجاً غیرہ (الأیۃ : 230 ، سورۃ بقرۃ ، ) ۔
و في صحيح البخاري : عن عائشة رضي الله عنها جاءت امرأة رفاعة القرظي النبي صلى الله عليه وسلم فقالت كنت عند رفاعة فطلقني فأبت طلاقي فتزوجت عبد الرحمن بن الزبير إنما معه مثل هدبة الثوب فقال أتريدين أن ترجعي إلى رفاعة لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك الخ ( باب شهادة المختبي، ج 2، ص 1243، رقم : 2639، ط : البشرى)۔
و فی سنن ترمذی: عن جابر بن عبد اللہؓ و عن الحارث عن علیؓ قالا إن رسول اللہﷺ لعن المحل والمحلل لہ (باب ما جاء فی المحل و المحلل لہ ج:1،ص:442،ط: بشری)۔
و فی احکام القرآن للجصاص: فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ ) فحکم بتحریمھا علیہ بالثالثۃ بعد الإثنین (إلی قولہ ) منتظم لمعان منھا تحریمھا علی المطلق ثلاثا حتی تنکح زوجا غیرہ مفید فی شرط ارتفاع التحریم الواقع بلطلاق الثلاث العقد و الوطء جمیعا لأن النکاح ھو الوطء فی الحقیقۃ ( إلی قولہ ) عن عائشۃ أن رفاعۃ القرضی طلق إمرأۃ ثلاثا فتزجت عبد الر حمٰن بن زبیر فجاءت إلی الی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فقالت یا نبی اللہ إنھا کانت تحت رفاعۃ فطلقھا أخر ثلاث تطلیقات (الی قولہ ) إلا مثل ھدبۃ الثوب فتبسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فقال لعلک تریدین ان ترجعی إلی رفاعۃ لا حتی تذوقی عسیلۃ و یذوق عسیلتک الحدیث الخ ( ج: 1 ، ص: 390 ، ط: سھہل اکیڈمی)،
و فی الدر المختار: (وتعتدان) أي معتدة طلاق و موت (في بيت وجبت فيه) ولا يخرجان منه (إلا أن تخرج أو ينهدم المنزل ، أو تخاف) انهدامه ، أو (تلف مالها ، أو لا تجد كراء البيت) و نحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه الخ (باب العدۃ فصل فی الحداد ج:3،ص:536 ط:سعید)۔
و فیھا أیضا: و إن کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ و ثنتین فی الأمۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا الخ (کتاب الطلاق فصل فیما تحل بہ المطلقۃ،ج:1،ص:473،ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90262کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 2
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات