رجوع طلاق

طلاق رجعی میں ایک ہی بیڈ پر سونے سے رجوع ہوگا؟

فتوی نمبر :
90356
| تاریخ :
2025-12-29
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

طلاق رجعی میں ایک ہی بیڈ پر سونے سے رجوع ہوگا؟

اگر طلاق رجعی کی عدت کے دوران میاں بیوی رات کے وقت ایک ہی پلنگ پر سوتے رہے تو کیا اس سے رجوع ثابت ہوجائےگا؟ کیونکہ نیند یا بیداری کی حالت میں غیر اختیاری طور پر لمس بالشہوت کا امکان ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلاق ِرجعی کے بعددورانِ عدت رجوع درست ہونے کیلئے شوہر کی طرف سے باقاعدہ رجوع کی نیت سے ایسے الفاظ کہنا جس سے بیوی کو اپنے نکاح کے تحت رکھنے میں دلچسپی معلوم ہو،یا شہوت کے ساتھ اس کے بوس و کنار وغیرہ کرنا ضروری ہے، محض ایک چار پائی پر ساتھ رہنے سے رجوع درست نہ ہوگا،لہٰذااگر میاں بیوی ایک بستر پر سوتے ہوئےشوہر دورانِ عدت اسے شہوت سے چھولے ،تو شرعاً یہ رجوع درست ہوکر میاں بیوی کا نکاح حسبِ سابق برقرار رہتا ہے،ورنہ رجوع کی نیت نہ ہونے کی صورت میں اسے بیوی کے ساتھ ایک بستر پر سونے سے احتیاط چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الہندیة : ( فالسنی ) ان یراجعھا بالقول و یشھد علی رجعتھا شاھدین و یعلمھا بذلک فاذا راجعھا بالقول نحو ان یقولھا : راجعتک او راجعت امراتی ولم یشھد علی ذلک او اشھد و لم یعلمھا بذلک فھو یدعی مخالف للسنۃ و الرجعۃ صحیحۃ و ان راجعھا بالفعل مثل ان یطاھا او یقبلھا بشھوۃ او ینظر الی فرجھا بشھوۃ فانہ یصیر مراجعا عندنا الا انہ یکرہ لہ ذلک و یستحب ان یراجعھا بعد ذلک بالاشھاد اھ( کتاب الطلاق الباب السادس فی الرجعۃ ،ج: ،1 صـ :467 ط : ماجدیۃ )
و في رد المحتار : قال في البحر: ولا فرق بين كون التقبيل والمس والنظر بشهوة منه، او بشرط ان يصدقها سواء كان بتمكينه، او فعلته اختلاسا، او كان نائما او مكرها، او معتوها، اما اذا ادعته وانكره لا تثبت الرجعةاھ ( باب الرجعة ، ج : ٣، ص : ۳۹۹، ط: سعيد).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90356کی تصدیق کریں
0     205
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق دینے کے ڈیڑھ سال بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات