ملازمت

غیر مسلم ملک میں فوڈ ڈیلیوری کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
90795
| تاریخ :
2026-01-11
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

غیر مسلم ملک میں فوڈ ڈیلیوری کی آمدن کا حکم

میں سویڈن میں رہتا ہوں،اور میں فوڈ ڈیلیوری ڈرائیور کے طور پر کام کرنے پر غور کررہا ہوں،ریسٹورنٹوں سے آرڈر لینے اور انہیں گاہکوں تک پہنچا رہا ہوں ،چونکہ سویڈن یورپ میں ہے اس لئے کچھ آرڈر میں غیر حلال کھانا شامل ہوسکتا ہے ،کیا یہ کام میرے لیے حلال ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل اگر فوڈ ڈیلیوری میں زیادہ تر حلال اشیاء لوگوں کے گھروں تک پہنچاتا ہو تو ایسی صورت میں اسکے لئے فوڈ ڈیلیوری کی ملازمت اور اس پر ملنے والا معاوضہ حلال ہو گا، البتہ اگر کبھی کبھی اسے حرام اشیاء بھی گھروں تک پہنچانی پڑتی ہوں تو اولاً سائل کو چاہیے کہ حتی الامکان حرام چیزوں کی ڈیلیوری سے اجتناب کیا کرے اور اگر ممکن ہو تو متعلقہ ادارے کو مطلع کر کے حرام اشیاء کی ڈیلیوری سے بچنے میں بھر پور کوشش کرے، تاہم اسکے باوجود بھی اگر مجبوراً کبھی کبھار ایسا کرنا پڑ جائے تو اس عمل پر توبہ و استغفار بھی کرتا رہے اور حرام اشیاء کی سپلائی اور ڈیلیوری کے عوض جتنا معاوضہ ملتا ہو، اتنی رقم صدقہ کر دیا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في احكام القرآن للجصاص: وقوله تعالى: (وتعاونوا على البر والتقوى يقتضى ظاهره ايجاب التعاون على كل ما كان طاعة الله تعالى، لان البر هو طاعات الله وقوله تعالى: (ولا تعاونوا على الاثم والعدوان نهى عن معاونة غيرنا على معاصى الله تعالى )، (مطلب البيان من الله تعالى على وجهين،ج: 2،ص: 214،مط: دارالکتب العلمیہ۔)
و فی سنن الترمذی: عن أنس بن مالك قال: " لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌في ‌الخمر ‌عشرة: عاصرها، ومعتصرها، وشاربها، وحاملها، والمحمولة إليه، وساقيها، وبائعها، وآكل ثمنها، والمشتري لها، والمشتراة له،( باب النهي أن يتخذ الخمر خلا،ج: 2،ص: 567،رقم الحدیث 1295،مط: دارالغرب الاسلامی۔)
و فی فقہ البیوع: والحاصل: ان الاجارۃ فی الخدمۃ المباحۃ انما تصح اذا کانت اجرتھا معلومۃً بانفرادھا،ولا تصح فیما اذا لم تکن اجرتھا معلومۃً،فان کان کذالک فی خدمات الفنادق والمطاعم والبنوک وشرکات التامین،صارت اجرۃ الموظف فیھا مرکبۃً من الحلال والحرام،فدخلت فی الصورۃ الثالثۃ من القسم الثالث،وحل التعامل معہ بقدر الحلال اھ،(باب حکم الفنادق والمطاعم التی تباع فیھا الخمور،ج: 2،ص: 1023،مط: معارف القراٰن۔)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90795کی تصدیق کریں
0     146
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات