ملازمت

کسٹم چارجز نہ دینے والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
90913
| تاریخ :
2026-01-14
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

کسٹم چارجز نہ دینے والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

کیا کسٹم چارجز حلال ہیں؟ ہم ایک ایسی کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو اپنے آپ کو غیر قانونی طریقے سے کسٹم چارجز سے بچا تی ہے اس لیے ہماری تنخواہ حلال ہے یا حرام ؟کیونکہ ہم کمپیوٹر پر کام کرنے والی گاڑیوں کو گیٹ پاس بنا رہے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں مذکور کمپنی کا غیر قانونی طریقے سے اپنے آپ کو کسٹم چارجز سے بچانا ملکی جائز قوانین کی خلاف ورزی ہے جو کہ جائز نہیں ہے ،لیکن اس کی وجہ سے کمپنی کے دیگر حلال اور جائز ذریعہ آمدن سے حاصل کردہ آمدنی حرام نہ ہوگی ، لہذا سائل کا اپنی جائز ذمہ داری پوری کرتے ہوئے مذکور کمپنی سے ملنے والی تنخواہ شرعاً حلال اور جائز ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (قوله: أمر السلطان إنما ينفذ) أي يتبع ولا تجوز مخالفته (إلی قوله) أن طاعة الإمام في غير معصية واجبة اھ،باب‌‌[مطلب طاعة الإمام واجبة] (ج: 5 / ص: 422،مط: دارالفکر بیروت ۔)
و فی رد المحتار: تحت (قولہ وہی ثلاث تکبیرات) ھذا مذہب ابن مسعود (الی قولہ) قال فی العراج لان طاعۃ الامام فیما لیس بمعصیۃ واجبۃ اھ، ‌‌باب العيدين، (ج: ۲، ص: ۱۷۲،مط: سعید۔)
و فی الاشباہ والنظائر: وعن فتاوى قاضي خان: إن ‌أمر ‌السلطان ‌إنما ‌ينفذ إذا وافق الشرع.وإلا فلا ينفذاھ، (‌‌فائدة: إذا ولى السلطان مدرسا ليس بأهل لم تصح توليته)،(ص: 337،مط: دارالکتب العلمیہ۔)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90913کی تصدیق کریں
0     94
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات