کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حکومت کو اسکول یا ہسپتال بنانے کے لیے زمین دینا کیسا ہے؟ نیز اس کے بدلے میں حکومت سے نوکری حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟
واضح ہو کہ حکومت کو اسکول یا ہسپتال جیسے عوامی،فلاحی کاموں کیلئے زمین دینا توشرعاًجائز،اوردرست ہے،البتہ اگر حکومت سے اسی زمین پربننے والے اسکول یاہسپتال کی نگرانی اوردیکھ بھال وغیرہ کی کوئی ملازمت حاصل کی جائے تو اس کی گنجائش ہے۔تاہم اگرسوال کی نوعیت مختلف ہوتومکررسوال مکمل وضاحت کےساتھ لکھ کر دوبارہ ارسال کردیں ،تو انشاءاللہ غور وفکر کےبعدحکم شرعی سے آگاہ کردیاجائیگا۔
کمافی شرح المجلۃللأتاسی: "كل يتصرف في ملكه كيف شاء۔۔" ۔(ج:4، ص: 132، رقم المادۃ: 1192،مکتبۃاسلامیۃ کوئٹۃ)۔
وفی الفتاویٰ الھندیۃ: والأجير الخاص من يستحق الأجر بتسليم نفسه وبمضي المدة ولا يشترط العمل في حقه لاستحقاق الأجر،(الی قولہ): وإنما يعرف استحقاق الأجر بتسليم النفس وبمضي المدة بإيقاع العقد على المدة كما لو استأجر إنسانا شهرا ليخدمه،الخ (الباب الثامن والعشرون في بيان حكم الأجير الخاص والمشترك وهو مشتمل على فصلين، ج: 4، ص:499، مط: ماجدیۃ)
وفی الدرالمختار شرح تنویر الابصار: (جعل) الواقف (الولاية لنفسه جاز) بالإجماع، وكذا لو لم يشترط لأحد،فالولاية له عند الثاني. وهو ظاهر المذهب،نهر. خلافا لما نقله المصنف،ثم لوصيه إن كان، وإلا فللحاكم. فتاوى ابن نجيم، وقارئ الهداية. (مطلب في الوقف إذا خرب ولم يمكن عمارته، ج: 4، ص: 379، مط: سعید)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0