ملازمت

خنزیر پر مشتمل فوڈ تیارکرنے والی کمپنی میں انجینئرنگ کی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
91083
| تاریخ :
2026-01-18
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

خنزیر پر مشتمل فوڈ تیارکرنے والی کمپنی میں انجینئرنگ کی ملازمت کا حکم

السلام علیکم
میں انگلینڈ میں ۲۳سال سے رہائش پذیر ہوں اور انجینئر ہوں اور میری عمر ۵۴ سال ہے۔ میرا سوال میری جاب کے حوالے سے ہے۔ مجھے جاب کی آفر ہوئی ہے، جو ہر لحاظ سے مجھے suitable ہے۔ یہ میرے گھر کے قریب ہے(میں گھر سے بہت دور جاب کرتا ہوں اور ہر دوسرے ہفتے گھر آتا ہوں)۔ جاب کا package اور pay بھی اچھی ہے، کمپنی بھی بہت اچھی ہے اور مجھے بہت پسند آئی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کے یہ فوڈکمپنی ہے اور اس میں باقی پروڈکٹس کے ساتھ سور(خنزیر) کے sausage rolls بھی بنتے ہیں۔ کیا ایسی فیکٹری میں کام کرنا جائز ہے اور تنخواہ حلال ہوگی؟ اگر میں یہ جاب قبول نہ کروں تو بے روز گار نہ ہوں گا، صرف گھر سے دور کچھ کم تنخواہ پہ جاب کر رہا ہوں، لیکن اچھا گزارہ ہو رہا ہے الحمدللہ۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ مجھے سور کے (sausage roll) بنانے والی فیکٹری میں جاب آفر قبول کرنی چاہیئے یا نہیں؟ جزاک اللّٰہ خیرا۔ میرا کام مشینوں کی ریپیئیر اور مینٹیننس ہو گا ۔ مشینوں کی دیکھ بھال بھی میرے جاب کا حصہ ہو گا۔ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہ ہو گا۔ براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر مذکور فیکٹری میں سور سے بنی مصنوعات جیسے(sausage rolls)مستقل اور باقاعدہ طور پر تیار کی جاتی ہوں، اورسائل کی ذمہ داری انہی حرام مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینوں کی مرمت، مینٹیننس یا دیکھ بھال ہو ،تو یہ عمل حرام کام پر براہِ راست تعاون میں شمار ہوگا، اس بناءپر ایسی فیکٹری میں مینٹیننس انجینئر کی حیثیت سے کام کرناشرعاً جائز نہیں،جس سے احترازلازم ہے،تاہم اگرمذکورمشینوں کاکام عمومی نوعیت کاہوجس میں حلال حرام ہرقسم کے فوڈ آئٹم تیارکیے جاتے ہوں تواس صورت میں اگرچہ سائل کے لیے ایسی فیکٹری میں بطورمینٹیننس انجینئرملازمت اختیارکرنے کی گنجائش ہے مگراس کے باوجوداس ملازمت سے حاصل ہونے والی تنخواہ شبہ حرام سے خالی نہ ہوگی ۔ چونکہ سائل کے پاس حلال متبادل ملازمت موجود ہے اورخصوصاً وہ اس ملازمت کے بغیر بھی بے روزگار نہیں ہوگا(اگرچہ موجودہ نوکری تنخواہ میں کچھ کم اور گھر سے دور ہے)،لہٰذاایسی صورت میں سائل کے لیے حرام یا مشتبہ ذریعۂ معاش اختیارکرنے کے بجائے حلال پر قناعت اختیار کرنا افضل اورمطلوب ہے، اوریہی تقویٰ کاتقاضا بھی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القرآن المجید: (وتعاونوعلى البر والتقوى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان واتقوا الله إِنّ اللّه شديد العقاب)۔ الآیۃ (سورۃ المائدة، آیت نمبر:2)۔
وفیہ أیضاً: (حرّمت علَيكم الْميْتة والدم ولحْم الْخنزير وما أهلّ لغيْر اللّه به)۔ الآیۃ(سورۃ المائدة، آیت نمبر:3)۔
وفی أحکام القرآن للجصاص: وقوله تعالى(وتعاونوا على البر والتقوى) يقتضي ظاهره إيجاب التعاون على كل ما كان تعالى لأن البر هو طاعات الله وقوله تعالى(ولا تعاونوا على الإثم والعدوان) نھي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى إلخ۔ (سورة المائدة،الآية:3 ،ج:3، ص:296، ط:دار إحياء التراث العربي)۔
وفی فقہ البیوع: اما قبول الوظائف فی مثل ھذہ الفنادق والمطاعم،فان کانت الوظیفۃ متمحضۃ لخدمۃ مباحۃ، فھی جائزۃ، وتجری علی راتبھا حکم المال الحلال، وان کانت متمحضۃ للحرام، مثل بیع الخمر ، فھی حرام، وراتبھا حرام الخ۔(حکم الفنادق و المطاعم التی تباع فیھا الخمور، ج2، ص1056، ط: معارف القرآن)۔
وفی بذل المجھود: ومتفق عليه أن كل اُجرة تكون علی فعل المعصية تكون حراما إلخ۔ (کتاب الإجارۃ، باب فی کسب الحجام، ج 11، ص 129، ط: دار البشائر)۔
وفی الدر المختار: وما كان سببا لمحظور فھو محظور إلخ۔ (كتاب الحظر والإباحة،ج:6،ص:350،ط:دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91083کی تصدیق کریں
0     282
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات