تحقیق و تخریج حدیث

ایک گھڑی دین کی فکر میں بیٹھنے میں ستر سال کی عبادت ملنے والی روایت کی تحقیق

فتوی نمبر :
91305
| تاریخ :
2026-01-23
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

ایک گھڑی دین کی فکر میں بیٹھنے میں ستر سال کی عبادت ملنے والی روایت کی تحقیق

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس روایت کے بارے میں : " دین کی فکر میں ایک گھڑی بیٹھنا ساٹھ سالہ نفلی عبادت سے افضل ہے ؟

کیا یہ حدیث ثابت ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور الفاظ پر مشتمل روایت نبی کریمﷺ سے صحیح سند سے ثابت نہیں' بلکہ بعض اہل علم نے اسے معروف صوفی بزرگ سری سقطی کا قول قرار دیا ہے ، اور جس سند کے ساتھ اسے بعض اہل علم نے بطور حدیث ذکر کیا ہے، اس سند میں عثمان بن عبداللہ قرشی اور اسحاق بن نجیح ملطہ ہیں، اور ان دونوں پر آئمہ نے شدید جرح کی ہے، جبکہ بعض نے ان کو "کذاب "قرار دیا ہے۔ اس لئے بعض محدثین ( علامہ ابن الجوزی ، علامہ شوکانی، ملاعلی قاری و غیر ہم )نے اس روایت کو موضوعات میں ذکر کرکے اس کے غیر مستند ہونے کی طرف واضح تنبیہ فرمائی ہے،لہذا اس قول کونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر کے بیان کرنا جائز نہیں ۔


مأخَذُ الفَتوی

کما فی العظمۃ:أخرجه أبو الشيخ الأصبهاني (ت 369هـ) وعنه ابن الجوزي في الموضوعات''(3/144)من طریق عثمان بن عبد اللہ القرشی،حدثنااسحاق بن نجیح الملط،حدثنا ، عطاء الخراساني، عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "فكرة ساعة خير من عبادة ستين سنة".
وهذا حديث واه، في إسناده عثمان بن عبد الله القرشي، وهو متهم، اتهمه بالوضع ابن حبان والحاكم، وقال الخطيب: "وكان ضعيفا والغالب على حديثه المناكير." [ انظر: "المجروحين لابن حيان" (77/12) * المدخل إلى الصحيح للحاكم" (ص: (166)، "تاريخ بغداد" (11/ 281)]وشيخه إسحاق بن نجيح أسوء حالا منه؛ فقد كذبه ابن معين، وأحمد وعمرو بن علي الفلاس وغيرهم . -النظرة "رواية ابن محرز " (1/ 63) ، العلل ومعرفة الرجال لأحمد رواية ابنه عبد الله (302)](باب ما ذكر من الفضل في المتفكر في ذلك ،ج:1،ص:299 مط:دار العاصمة)
وفی الموضوعات :قال ابن الجوزي هذا حديث لا يصح، وفي الإسناد كذابان، فما أقلت وضعه من أحدهما إسحاق بن نجيح. قال أحمد : هو أكذب الناس، وقال يحيى: هو معروف بالكذب ووضع الحديث، وقال الفلاس: كان يضع الحديث على رسول الله صلى الله عليه وسلم صراحا. والثاني عثمان. قال ابن حبان: يضع الحديث على الثقاةقال العلامة الشوكاني في "الفوائد المجموعة" (ص (242) : " في إسناده: عثمان بن عبد الله القرشي، وإسحاق بن نجيح الملطي، كذابان، والمتهم به أحدهما. وقد رواه الديلمي من حديث أنس من وجه آخراھ( کتاب الزہد،ج:3،ص:144،مط:محمد عبد المحسن صاحب المكتبة السلفية بالمدينة المنورة)
وفی النكت الجياد المنتخبة من كلام شيخ النقاد: قال الشيخ المعلمي اليمانيفي سنده علي بن إبراهيم القزويني، لعله المترجم في "لسان الميزان"، وهو مجهول يروي عن أبي زرعة خبرا منكراً فهو
قال ابن معين في "رواية ابن محرز (631) إسحق بن نجيح الملطى ضعيف كذاب ليس بثقة ولا مأمونال أحمد في "العلل ومعرفة الرجال لأحمد رواية ابنه عبد الله": إسحاق بن نجيح الملطي هو من أكذب الناس اھ(ج:1،ص:480،مط:دار طيبة للنشر والتوزيع)
قال الحاكم النيسابوري في "المدخل إلى الصحيح" (166 / ص)) : عثمان بن عبد الله القرشي وهو أبو عمرو الأموي من أهل المغرب ورد خراسان محدث بها عن مالك والليث بن سعد وابن لهيعة ورشدين بن سعد وحماد بن سلمة وغيرهم أحاديث موضوعة.
وفی لأسرار المرفوعة في الأخبار الموضوعة: قال علي القاري: "ذكره الفاكهاني بلفظ فكر ساعة وقال: إنه من كلام السري السقطي". (ص 163،الرقم 142،مط: دار الأمانة )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91305کی تصدیق کریں
0     47
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سر پر عمامہ پہننے کے بارے میں احادیث مبارکہ

    یونیکوڈ   اسکین   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • ’’اصحابی کالنجوم ‘‘ والی حدیث کی اسنادی حیثیت

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 5
  • ’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • شہد میں بال نکلنے سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • گمشدہ چیزکوتلاش کرنے کے لیے درودپاک پڑھنے کاحکم حدیث میں موجودہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • سلام کے الفاظ کہاں تک ثابت ہیں؟َ

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’حضرت علیؓ کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے‘‘ اس روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 2
  • ’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • ’’انسان کے ساتھ شیطان کی تعداد سےمتعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • اردو میں حدیث کی مستند و معتبر کتب

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’خربوزہ کھانے میں تاخیرنہ کرو‘‘ حدیث ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • رفع یدین سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’میں علم کا شہر ہوں، ابوبکر اس کی بنیاد ہیں الخ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • خاتون کا حضورؑ کے پیشاب کو پی لینا اور حضورؑ کا اسے دعا دینا

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • احادیثِ صحیح بخاری و صحیح مسلم کی صحت پر تمام علماء کے اتفاق سے متعلق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے باب خیبر اکھاڑنے والی روایت کی سند

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • "علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل" والی حدیث کا مفہوم

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’انت ومالک لأبیک‘‘ سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’السلطان المسلم ظل اللہ و رمحہ و من أھانہ أھانہ اللہ‘‘حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • داڑھی تراشنے سے متعلق حدیث کی سند

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
Related Topics متعلقه موضوعات