"میری اہلیہ کی ڈلیوری ہوئی تھی جس میں کچھ پیچیدگی پیدا ہو گئی، اس وجہ سے ان کی بچہ دانی نکال دی گئی۔ آج پانچ دن ہو چکے ہیں، لیکن انہیں خون نہیں آیا۔ کیا وہ غسل کرکے پاک ہو سکتی ہیں اور نماز ادا کر سکتی ہیں؟
واضح ہو کہ نفاس کے خون کا تعلق بھی عورت کے رحم (بچہ دانی ) کے ساتھ ہےصورت مسئولہ میں جب سائل کی اھلیہ کی بچہ دانی نکال دی گئی ہے جس کی وجہ سے اسے نفاس کا خون بھی نہیں آیاتو سائل کی بیوی شرعاً پاک ہو چکی ہے اور اب اس پر غسل کرکے نماز وعبادات کی ادائیگی لازم ہوگی ۔
کما فی الدر المختار: (والنفاس) لغة: ولادة المرأة. وشرعا (دم) فلو لم تره هل تكون نفساء؟ المعتمد نعم (ويخرج) من رحمها فلو ولدته من سرتها إن سال الدم من الرحم فنفساء وإلا فذات جرح وإن ثبت له أحكام الولد (عقب ولد) أو أكثره ولو متقطعا عضوا عضوا لا أقله، فتتوضأ إن قدرت أو تتيمم وتومئ بصلاة ولا تؤخر، فما عذر الصحيح القادر؟ . وحكمه كالحيض في كل شيء إلا في سبعة ذكرتها في الخزائن وشرحي للملتقى: منها أنه (لا حد لأقله)اھ(باب الحیض،ج:1،ص:299،مط:ایچ ایم سعید)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0