السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت!
میں کینیڈا میں رہائش پذیر ہوں، اور ایک میڈیکل کلینک میں کام کرتا ہوں۔ میڈیکل کلینک میں روزانہ دن کے اختتام پر صفائی ہوتی ہے، جیسے جھاڑو پونچھا اور ہر چیز، بشمول واش روم، کموڈ اور سنک۔ میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ مسلمان ہونے کے ناطے کیا ہم یہ کام کر سکتے ہیں؟ اور کیا اس میں کوئی کراہیت ، یا کوئی ناجائز بات تو نہیں؟ میں نے کینیڈا کے میڈیکل کلینک میں صفائ کے کام کی اجازت مانگی تھی، جہاں میڈیکل کلینک کے مسلمان مالک نے مسجد میں ایک مسلمان بھائی سے مشورہ کر کے یہ بتایا کہ بطور مسلمان یہ کام نہ کرنا بہتر ہے، اسی لیے میں اس کی وضاحت چاہتا ہوں کہ اس میں کوئی کراہیت غلط یا ناجائز بات تو نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ یہ عاجز دینِ اسلام کے احکامات کے مطابق چلنے کی کوشش کرتا ہے ، اور الحمدللہ داڑھی ہے، تو اس وجہ سے آپ کا یہ کام نہ کرنا بہتر ہے۔ مہربانی کرکے میری رہنمائی فرمائیں۔
واضح ہو کہ مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایسی ملازمت اور روزگارسے وابستہ ہو جو حلال اور باعزت ہو، اور جس میں اس کی عزت و وقار مجروح نہ ہوتا ہو ، چنانچہ کسی مسلمان کے لئے غیر مسلم کی وہی نوکری کرنا جائز ہے جس میں اسلام ومسلم کی ذلت نہ ہو، لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر سائل کو کینیڈا کے میڈیکل میں روزانہ غیر مسلموں کے زیر استعمال واش روم ، کموڈ اور سنگ وغیرہ صاف کرنا پڑتے ہوں ، تو چونکہ اس میں مسلمان کے لئے ذلت کا پہلو موجود ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ سائل اس نوکری کو ترک کرکے ایسی نوکری اختیار کرے جو حلال اور باعزت ہو اور جس میں دین اور عزت نفس کا تحفظ بھی یقینی ہوتا ہو، لہٰذا بحیثیت مسلمان سائل کے لئے مذکور ملازمت اختیار کرنے سے گریز کرنا زیادہ مناسب ہے۔
کمافی بدائع الصنائع:وأكره للمسلم خدمة الذمي أما الكراهة فلأن الاستخدام استذلال فكأن إجارة المسلم نفسه منه إذلالا لنفسه وليس للمسلم أن يذل نفسه خصوصا بخدمة الكافراھ (کتاب الاجارۃ، ج:4، ص: 189، ناشر: دارالکتب العلمیۃ)
وفی المبسوط للسرخسی: فإن استأجر الذمي أو المستأمن مسلما لخدمته حرا، أو عبدا فهو جائز، ولكن يكره للمسلم خدمة الكافر لما فيه من معنى الذل، وليس للمؤمن أن يذل نفسه الخ (ج:16 ص: 56، ناشر: بیروت)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0