فطرہ

صدقہ فطر کی مقدار کتنی ہے؟

فتوی نمبر :
92458
| تاریخ :
2026-02-21
عبادات / زکوۃ و صدقات / فطرہ

صدقہ فطر کی مقدار کتنی ہے؟

صدقہ فطر کی مقدار کتنی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صدقۂ فطر جو، گندم، کھجور اور کشمش میں سے کسی ایک یا اس کی موجودہ بازاری قیمت سے دینا شرعاََضروری هوتاہے۔
" گندم" نصف صاع یعنی تقریباً پونے 2 کلواحتياطا دو كلو یا اس کی بازاری قیمت۔
"جو" ایک صاع یعنی تقریباً ساڑھے 3 کلو یا اس کی بازاری قیمت۔
"کھجور "ایک صاع یعنی تقریباً ساڑھے 3 کلو یا اس کی بازاری قیمت۔
"کشمش" ایک صاع یعنی تقریباً ساڑھے 3 کلو یا اس کی بازاری قیمت۔
ان چار چیزوں میں سے کسی ایک یا اس کی بازاری قیمت كسي فقیر کو بطورِ صدقۂ فطر دینا ضروری ہے، تاہم اگر اس کی بازاری قیمت فقیر کی حاجت پوری کرنے کے لیے دی جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي صحيح البخارى: عن عياض بن عبد الله بن سعد بن أبي سرح العامري: أنه سمع أبا سعيد الخدري رضي الله عنه يقول:كنا ‌نخرج ‌زكاة ‌الفطر، ‌صاعا ‌من ‌طعام، ‌أو ‌صاعا ‌من ‌شعير، أو صاعا من تمر، أو صاعا من أقط، أو صاعا من زبيب( كتاب الزكاة،ج:١،ص:٧٩٩،ط:البشرى)
‌وفي الدرالمختار: (ودفع ‌القيمة) أي الدراهم (أفضل من دفع العين على المذهب) المفتى به جوهرة وبحر عن الظهيرية وهذا في السعة اھ(‌‌باب صدقة الفطر،ج:٢،ص:٣٦٦،ط:سعيد)
وفي الهنديه: وإنما ‌تجب ‌صدقة ‌الفطر من أربعة أشياء من الحنطة والشعير والتمر والزبيب كذا في خزانة المفتين وشرح الطحاوي وهي نصف صاع من بر أو صاع من شعير أو تمر(الى قوله) وأما الزبيب فقد ذكر في الجامع الصغير نصف صاع عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى -؛ لأنه يؤكل بجميع أجزائه وروي عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - صاع، وهو قولهما اھ (الباب الثامن في صدقة الفطر،ج:١،ص:١٩١،ط:ماجديه)
وفيها ايضاََ: وذكر في الفتاوى أن أداء القيمة أفضل من عين المنصوص عليه وعليه الفتوى كذافي الجوهرة النيرة اھ (الباب الثامن في صدقة الفطر،ج:١،ص:١٩٢،ط:ماجديه)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92458کی تصدیق کریں
0     104
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دس سال سے کم عمر بچے کو فطرانہ کی رقم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   فطرہ 5
  • بیوی کا صدقۂ فطر والدین کے ذمہ ہے یا شوہر کے؟

    یونیکوڈ   فطرہ 6
  • صدقہ فطر کی مقدار کتنی ہے؟

    یونیکوڈ   فطرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات