ملازمت

ایتھانول الکوحل کے پلانٹ میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
92962
| تاریخ :
2026-03-06
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

ایتھانول الکوحل کے پلانٹ میں ملازمت کا حکم

میں ایک ا ایتھانول (ایتھائل) پلانٹ پر جا ب کرتا ہوں جہاں ہوں اسے مختلف پروڈکٹ میں استعمال کیا جاتا ہے جیسے sanitizer، میڈیسن ، پرفیوم لیکن اس کو الکوحل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے یہ 99 فیصد pure الکوحل ہوتی ہے ۔
میرا سوال ہے کیا یہاں کام کرنا جائز ہے اور کیا اسکی کمائی حلال ہے یا حرام رہنمائی فرمادیں ۔جزاک اللّہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل ایتھانول (Ethanol) تیار کرنے والےجس پلانٹ میں ملازمت کررہا ہے،وہاں تیار ہونے والا ایتھانول اگر انگور، کھجور کے علاوہ دیگر اجناس مثلاً گندم ، آلو، گنے وغیرہ سے کشید کیا جاتا ہو تو چونکہ یہ ایتھانول متعدد جائز مقاصد، مثلاً سینیٹائزر، ادویات، پرفیوم اور دیگر صنعتی مصنوعات میں استعمال ہوتی ہے، اس لیے اس پلانٹ میں ملازمت کرنا شرعاً جائز ہے، اور اس کے عوض حاصل ہونے والی تنخواہ بھی حلال ہے۔البتہ اگرمذکورہ ایتھانول کو بعض افراد یا کمپنیاں شراب سازی میں بھی استعمال کرتی ہیں، تو محض اس استعمال کی وجہ سے سائل کی ملازمت ناجائز نہ ہوگی، کیونکہ سائل کا کام براہِ راست شراب کی تیاری یا فروخت سے متعلق نہیں، بلکہ ایک ایسی چیز کی تیاری سے متعلق ہے جس کے جائز استعمالات بھی موجود ہیں۔ چنانچہ اگر کوئی شخص یا کمپنی اسے بعد میں ناجائز مقصد کے لیے استعمال کرے تو اس کا گناہ اسی پر ہوگا۔ لہٰذا مذکورہ ملازمت جائز اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فقه البيوع : (۱/ ۱۸۹)
اما الحنفية فالظاهر من متونهم انهم فرقوا بين ما قامت المعصية بعينه، فكرهوا بيعه كبيع السلاح من اصل الفتنة وبيع امر وممن يفجر به ، وبين ما لم تقم المعصية بعينه بل تحتاج إلى صفعة من المشترى فأجازوا بيعه كبيع العصير ممن يتخذه خمرا وبيع ارض لمن يتخذه كنيسة (الى قوله ) والذي ظهر لي بفضل الله وكرهه في الفرق بينهما هو ان ما قامت المعصية بعينه هو ما كانت المعصية فى نفس فعل المعين بحيث لا تنقطع عنه نسبتها يفعل ذلك الفاعل المختار اھ
وفيه ايضا : (۲/ ۱۲۲)
حكم الفنادق والمطاعم التي تباع فيها الخمور: اما قبول الوظائف في مثل هذه الفنادق والمطاعم فإن كانت الوظيفة متمحضة لخدمة مباحة ، فهى جائزة، وتجرى على راتبها حكم المال الحلال وان كانت متمحضة للحرام مثل : بيع الخمر، فهي حرام وراتبها حرام اھ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92962کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات