ملازمت

ڈراپ شپنگ کرنے والے شخص کے پاس ملازمت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
93278
| تاریخ :
2026-03-15
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

ڈراپ شپنگ کرنے والے شخص کے پاس ملازمت کرنے کا حکم

میں ایک شخص جو کہ ایمازون پر ڈراپ شپنگ کرتا ہے کے پاس ماہانہ تنخواہ پر ملازمت کرتا ہوں ـــــ کام کی نوعیت اس طرح ہے کی ایک پروڈکٹ کا سپلائر ڈھونڈ کر ایمازون پر اپنے سٹور پر لسٹ کر دیتے ہیں اورکسٹمر سے آ رڈر آنے پر سپلائر سے آرڈر کرتے ہیں مگر پروڈکٹ پہلے ہمارے گودام میں آتی ہے پھر کسٹمر کو ڈیلیور کرتے ہیں اس میں میرا کام پروڈکٹ ڈھونڈنا ،لسٹ کرنا آرڈر آنے پر لیبل لینا اور کسٹمر کے سوالوں کے پروڈکٹ کی تبدیلی یا واپسی کے متعلق جوابات دینا ہے کیا اس کام کی نوعیت حلال ہے اور میری ملازمت کی نوعیت حلال ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ڈراپ شپنگ کے کاروبار میں چونکہ فروخت کیا جانے والا سامان قبضہ میں آنے سے قبل ہی آگے فروخت کر دیا جاتا اس لیے ڈراپ شپنگ کا کام عام حالات میں ناجائز ہے ،لہذا صورت مسؤلہ میں گودام میں جو چیز موجود نہ ہو ،سائل کے لیے اس کی عدم موجودگی میں کسٹمر سے اس چیز کے خرید وفروخت کا معاملہ کرنا تو جائز نہیں ، بلکہ سائل کو چاہے کہ وہ گودام وقبضہ میں غیر موجود اشیاء سے متعلق کسٹمر کے ساتھ باقاعدہ خرید وفروخت کا معاملہ کرنے کے بجائے وعدہ بیع کر لیا کرے کہ وہ مقررہ وقت پر مطلوبہ چیز اسے فراہم کر دے گا ،اور پھر وہ چیز اپنے قبضہ اور گودام میں آنے کے بعد کسٹمر کے ساتھ معاملہ کر کےاسے ارسال کردے ،تو اس سے یہ معاملہ شرعاً بھی درست ہو جائے گا اور سائل کے لیے اس ملازمت کو جاری رکھنے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مسند اٰحمد: عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من ابتاع طعاما، فلا يبعه (3) حتى يقبضه،(ج: 9،ص: 189،رقم الحدیث: 5234،مط: مؤسسۃ الرسالۃ)
فی البحر: وأما الخاصة فمنها معلومية الأجل في البيع بثمن مؤجل ففسد إن كان مجهولا، ومنها القبض في بيع المشترى المنقول وفي الدين،اھ(كتاب البيع،باب شرائط النفاذ،ج: 5،ص: 281،)
و فی ردالمحتار: وفيه أن بيع ما ليس في ملكه باطل كما تقدم؛ لأنه بيع المعدوم، والمعدوم ليس بمال فينبغي أن يكون بيعه باطلا،اھ(كتاب البيوع،مطلب في البيع الفاسد،ج: 5،ص: 60،مط: دار الفکر )
و فی فقہ البیوع: أن یکون المبیع مقدورا التسلیم، فإن لم یکن مملوکا للبائع، فالبیع باطل، مثل أن یبیع طائرا فی الھواء لایملکہ،اھ(باب فی بیع الفاسد،ج: 2،ص: 920،مط: معارف القران )
و فی البدائع: وأما) البيع الباطل فهو كل بيع فاته شرط من شرائط الانعقاد من الأهلية والمحلية وغيرهما، وقد ذكرنا جملة ذلك في صدر الكتاب ولا حكم لهذا البيع أصلا؛ لأن الحكم للموجود ولا وجود لهذا البيع إلا من حيث الصورة اھ(كتاب البيوع،باب خيار الرؤية،ج: 5،ص: 305،مط: دار الکتب العلمیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93278کی تصدیق کریں
0     46
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات