السلام علیکم! میرے موبائل پر ایک میسج آیا ہے جس کی میں تصدیق کرنا چاہتا ہوں ، ارشاد نبویﷺ ہے کہ ’’جس شخص کی نمازیں قضا ہوئی ہوں اور تعداد نامعلوم ہوں تو وہ رمضان کے آخری جمعہ کے دن چار رکعت نفل ایک سلام کے ساتھ پڑھے، ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد آیت الکرسی سات بار سورۃ کوثر پندرہ بار پڑھے۔ اگر سات سو سال کی نمازیں بھی قضاء ہوئی ہونگی تو اس کے کفارے کے لیے یہ نماز ہے۔
مذکور حدیث من گھڑت اور موضوع ہے، چنانچہ ملا علی قاریؒ اپنی مشہور کتاب ’’الموضوعات‘‘ میں لکھتے ہیں: یہ روایت قطعی طور پر باطل ہے، اس لیے کہ یہ حدیث اجماع کے خلاف ہے، اجماع اس بات پر ہے کہ کوئی بھی عبادت سالہا سال کی چھوٹی ہوئی نمازوں کے قائم مقام نہیں ہو سکتی ہے۔
ففي عمدة الرعاية بتحشية شرح الوقاية: قال علي القاري في ((تذكرة الموضوعات)): عند ذكر حديث: ((من قضى صلاة من الفرائض في آخر جمعة من رمضان كان جابرا لكل فائته في عمره إلى سبعين سنة)) بعد الحكم بأنه باطل لا أصل له، ثم لا عبرة بنقل صاحب ((النهاية)) ولا بقية شراح ((الهداية))، فإنهم ليسوا من المحدثين، ولا أسندوا الحديث إلى أحد من المخرجين. انتهى، وقد فصلت الكلام على هذا الحديث الموضوع الخ (1/ 56) والله أعلم بالصواب!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0