اجرت و کرایہ داری

دارالافتاء کی ذمہ داریاں نبھانے پر سائلین کی جانب سے دی گئی فیس کا آدھا حصہ مفتی کے لیے بطور اجرت متعین کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
96186
| تاریخ :
2026-06-08
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

دارالافتاء کی ذمہ داریاں نبھانے پر سائلین کی جانب سے دی گئی فیس کا آدھا حصہ مفتی کے لیے بطور اجرت متعین کرنا کیسا ہے؟

كیا فرماتے ہیں مفتیانِ كرام اس مسئلہ كے بارے میں كہ: بندہ ایك مدرسہ عربیہ میں مدرس ہونے كے ساتھ دار الافتاء میں بھى خدمات سرانجام دیتا ہے، مشاہرہ كے سلسلہ میں حضرت مدیر صاحب كے سامنے دو صورت پیش كیں: ”اگر بہتر سمجھیں تو یا تو میری باقاعدہ تنخواہ جاری فرمانے کی عنایت فرمائی جائے، یا دارالافتاء میں آنے والے وہ مستفتی جن کا فتویٰ میں حل کرتا ہوں، ان کی طرف سے فتویٰ کی وجہ سے مدرسہ کو دی جانے والی رقوم/فیس میں سے مناسب حصہ (مثلاً: نصف) میرے لیے مقرر فرما دیا جائے، تاکہ میں اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں“۔بعد ازاں دوسرى صورت(فتویٰ کی وجہ سے مدرسہ کو دی جانے والی رقوم/فیس میں سے مناسب حصہ (مثلاً: نصف) میرے لیے) مقرر كر دى گئى۔پوچھنا یہ ہے كہ كیا مذكورہ صورت شرعاً جائز ہے؟بینوا بالبرہان توجروا من الرحمان!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں ادارے کے منتظمین کے لیے فتوی کی خاطر رجوع کرنے والے افراد سے کتابت فتوی کی مناسب فیس ( جو اس طرح تحریر پر عموما لی جاتی ہے)لینے کی تو گنجائش ہے ، مگر سائل کی حیثیت چونکہ ادارے میں اجیر خاص کی ہے ،اور اجیر خاص کے لیے اجرت کا بھی خاص مقدار میں متعین ہونا شرعا ضروری ہے ، جبکہ دارالافتاء سے رجوع کرنے والے افراد اور ان سے حاصل ہونے والی فیس کی مد میں جمع ہونے والی رقم کی مقدار غیر یقینی و غیر متعین ہے ، لہذا منتظمین کا سائل کے لیے اس رقم کا نصف حصہ بطور اجرت مقرر کرنا اجرت میں جہالت ہونے کی وجہ سے درست نہیں ، بلکہ ان پر لازم ہے کہ وہ سائل کے لیے اس کی اضافی خدمات کی کوئی متعین اجرت طے کردے ، تاکہ یہ معاملہ شرعا بھی درست ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (يستحق القاضي الأجر على كتب الوثائق) والمحاضر والسجلات (قدر ما يجوز لغيره كالمفتي) فإنه يستحق أجر المثل على كتابة الفتوى؛ لأن الواجب عليه الجواب باللسان دون الكتابة بالبنان، ومع هذا الكف أولى احترازا عن القيل والقال وصيانة لماء الوجه عن الابتذال بزازية، وتمامه في قضاء الوهبانية وفي الصيرفية: حكم وطلب أجرة ليكتب شهادته جاز، وكذا المفتي لو في البلدة غيره اھ
وفی رد المحتار: تحت (قوله يستحق القاضي الأجر إلخ) قيل على المدعي إذ به إحياء حقه فنفعه له، وقيل على المدعى عليه إذ هو يأخذ السجل، وقيل على من استأجر الكاتب، وإن لم يأمره أحد وأمره القاضي فعلى من يأخذ السجل، وعلى هذا أجرة الصكاك على من يأخذ الصك في عرفنا، وقيل يعتبر العرف جامع الفصولين. وفي المنح عن الزاهدي: هذا إذا لم يكن له في بيت المال شيء اهـ تأمل اھ (مطلب فی اجرۃ صک القاضی و المفتی ج:6 ص:92 ناشر: حلبی)
وفی البحر الرائق: وقد ضبطه الشيخ أبو الحسن الكرخي في مختصره فقال إذا كان ما وقع عليه عقد الإجارة مجهولا في نفسه أو في أجرة أو في مدة الإجارة أو في العمل المستأجر عليه فالإجارة فاسدة وكل جهالة تدخل في البيع فتفسده من جهة الجهالة فكذلك هي في الإجارة اهـ (باب الاجارۃ الفاسدۃ ج:7 ص:312 ناشر: دار الكتاب الإسلامي)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96186کی تصدیق کریں
0     37
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات