شیئرز کا کاروبار

میزان اسلامک انڈیکس سے باہر ہونے والے شئیرز کی خرید و فروخت کا حکم

فتوی نمبر :
96228
| تاریخ :
2026-06-09
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

میزان اسلامک انڈیکس سے باہر ہونے والے شئیرز کی خرید و فروخت کا حکم

السلام وعلیکم ،
ایک شرعی کمپنی کے شیئرز خریدنے کے بعد نقصان میں چل رہے ہیں اور اب وہ میزان اسلامک انڈیکس سے باہر ہو گیا ہے کیا میں اس کو نقصان میں بیچ دوں یا پھر انتظار کروں کے جب وہ اپنی قیمت خرید پر آجاۓ تب بغیر منافع یا نقصان میں بیچ دوں ۔
شکریہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرکوئی کمپنی شئیرزکی خریداری کے وقت شرعی معیارات کے مطابق ہولیکن بعدمیں وہ شرعی معیارات برقرارنہ رکھ سکے ،جس کی بنیادپروہ میزان اسلامک انڈیکس سے خارج کردی جائے توایسی صورت میں اس کے شیئرز کو بلا ضرورت اپنے پاس روکے رکھنا مناسب نہیں۔بلکہ جلدازجلدایسی غیرشرعی معاملات میں ملوث کمپنی سے اپنی شراکت داری ختم کرناضروری ہے ،تاکہ تعاون علی الاثم لازم نہ آئے ،لہٰذا صورت مسئولہ میں سائل کے لیے مذکورشئیرزکے دوبارہ قیمت خریدتک پہچنےکاانتظارکرنے کے بجائے موجودہ مارکیٹ ویلیوکے حساب سے ان شئیرزکوفروخت کردیناچاہیے ، خواہ اس میں نقصان ہی کیوں نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالی فی التنزیل ﴿وَتَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ ٢﴾ [المائدة: 2]
وفی «تفسير القرطبي = الجامع لأحكام القرآن» : قوله تعالى: (وتعاونوا على البر والتقوى) قال الأخفش: هو مقطوع من أول الكلام، وهو أمر لجميع الخلق بالتعاون على البر والتقوى، أي ليعن بعضكم بعضا، وتحاثوا على ما أمر الله تعالى واعملوا به، وانتهوا عما نهى الله عنه وامتنعوا منه(6/ 46)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96228کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کاروبار اور کاروباری شخص کا تعارف کرانے والے کو بعد میں نقصان کا ذمہ دار ٹھہرانا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • سٹاک مارکیٹ کی شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں ’’مری بریوزی‘‘ کے شیئرز کا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات