محترم مفتی صاحب!
میرا کپڑے کا کاروبار ہے۔ میں نے ایک دوسرے تاجر کو مختلف پارٹیاں (گاہک) فراہم کیں اور اس کے ساتھ باہمی رضامندی سے اپنا کمیشن (اجرت) طے کر لیا تھا۔ بعد ازاں اس تاجر نے یہ کہہ کر میرا کمیشن آدھا کر دیا کہ مال مہنگا ہو گیا ہے اور اس میں بچت نہیں رہی، حالانکہ میں اس کمی پر راضی نہیں تھا۔
مزید یہ کہ ابتدا میں میں ان پارٹیز کے ساتھ خود بھی کام کرتا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے خود ہی کہہ دیا کہ آپ کام نہ کریں، ہم خود حساب کر لیں گے۔ اب وہ ایک طرف کمیشن بند کردیا ہے اور کہتے ہیں کہ یہ جائز نہیں ہے؛ واضح رہے کہ میرا کام صرف پارٹیاں ملوانا نہیں تھا جس طرح بروکری میں ہوتا بلکہ میں خود بھی ان معاملات میں کام کرتا تھا، مثلاً:
پارٹیاں تلاش کرنا اور فراہم کرنا
سیمپل دکھانا اور بھجوانا
آرڈر لینا
پیمنٹ اور چیک کے معاملات دیکھنا
ڈفالٹ یا عدم ادائیگی کے معاملات سنبھالنا
مال کی کوالٹی اور ویرائٹی کی نگرانی کرنافریقین کا تعارف اور اعتماد قائم کرنا
؎
یعنی ان معاملات میں کافی ذمہ داریاں اور محنت میری ہوتی تھی، اور اسی بنیاد پر کمیشن طے ہوا تھا۔
نیز بعض مواقع پر میں نے پارٹیوں کے معاملات میں اپنی جیب سے بھی ادائیگی کی، اور کچھ پارٹیوں کی رقم ابھی تک وصول نہیں ہوئی، حتیٰ کہ ایک رقم کو تقریباً تین سال گزر چکے ہیں۔
کیا طے شدہ کمیشن کو میری رضامندی کے بغیر کم کرنا جائز ہے
مسئولہ صورت میں اگر سائل اور دکاندار کے درمیان گاہک فراہم کرنے اور اس سے سودا ہوجانے پر کمیشن باہمی رضامندی سے طےہوچکا تھا تو سابقہ معاہدہ کے مطابق سودا ہوجانے پر تاجر کا دوسرے کی رضامندی کے بغیر کمیشن آدھا کرنا یا کم کرنا جائز نہیں ,بلکہ حسب معاہدہ طے شدہ کمیشن دینا لازم ہے ۔
الدر المختار و - (6 / 21)
[فروع] الزيادة في الأجرة من المستأجر تصح في المدة وبعدها. وأما الزيادة على المستأجر، فإن في الملك ولو ليتيم لم تقبل كما لو رخصت
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0