گمشدہ و متروکہ مال

قبرستان سے ملے ہوئے پیسوں کا حکم

فتوی نمبر :
96518
| تاریخ :
2026-06-17
معاملات / امانات / گمشدہ و متروکہ مال

قبرستان سے ملے ہوئے پیسوں کا حکم

السلام علیکم ایک مسئلہ کا شرعی حل مطلوب ہے۔ ہمارے ایک جاننے والے کو ایک جنازہ گاہ سے، جہاں سے سب لوگ جا چکے تھے اور مالک کا ملنا ناممکن تھا، 8,000 روپے گرے ہوئے ملے۔ انہوں نے نادانی میں 1,000 روپے مسجد میں دیدیے اور 7,000 روپے ابھی ان کے پاس ہیں۔​ہم نے انہیں سمجھایا کہ یہ مال "لقطہ" ہے، یہ مسجد میں نہیں لگ سکتا اور نہ ہی وہ اسے خود استعمال کر سکتے ہیں، بلکہ یہ پوری رقم کسی غریب کو صدقہ کرنی ہوگی۔ لیکن وہ مطمئن نہیں ہو رہے اور باقاعدہ فتویٰ مانگ رہے ہیں۔
​براہِ کرم رہنمائی فرما دیں:1۔ کیا یہ رقم مسجد میں دینا جائز ہے؟ جو 1,000 روپے مسجد میں ، اب اس کی تلافی کیسے ہوگی؟ 2۔ باقی 7,000 روپے کا اب کیا کیا جائے؟ کیا وہ خود استعمال کر سکتے ہیں؟ شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص کو ملنے والی رقم لقطہ کے حکم میں ہے، اس لیے اس پر لازم ہے کہ موجودہ دور کے حساب سے دستیاب ذرائع (مثلاً: فیس بک وغیرہ) پر اس رقم کی تشہیر و اعلان کرے۔ چنانچہ اگر اعلان و تشہیر کے بعد اس کا مالک مل جائے، تو اسے اس کی رقم واپس کر دی جائے۔ البتہ اگر تشہیر و اعلان کے باوجود مالک کے ملنے کی کوئی امید نہ رہے، ظنِ غالب یہ ہو کہ اس کا مالک اب نہیں ملے گا، اور اس رقم کی حفاظت کرنا بھی مشکل ہو، تو اس رقم کو مالک کی طرف سے صدقہ کرتے ہوئے کسی مستحق فقیر کو دینا یا کسی رفاہی کام (مثلاً: مسجد، عوامی کنواں یا ہسپتال وغیرہ) میں صرف کرنا لازم ہے۔ لہٰذا، جو رقم مسجد میں دے دی گئی ہے، وہ برمحل خرچ ہوئی ہے، اس لیے اس مقدار کے برابر رقم دوبارہ صدقہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ بقیہ سات ہزار روپے کسی مستحق فقیر کو صدقہ کر دے یا کسی رفاہی کام میں صرف کر دے۔ اور اگر وہ شخص خود حاجت مند اور مستحقِ زکوٰۃ ہو، تو وہ لقطہ کی یہ رقم اپنے ذاتی استعمال میں بھی لا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی حاشية ابن عابدين: (قوله: الضوائع) جمع ضائعة أي اللقطات، وقوله: مثل ما إلخ مثل تركة لا وارث لها أصلا أو لها وارث لا يرد عليه كأحد الزوجين الي قوله أنه يصرف إلى المرضى والزمنى واللقيط وعمارة القناطر والرباطات والثغور والمساجد وما أشبه ذلك. اهـ. (فصل في فروع زكاة العشر: ج:٢، ص:٣٣٨، ط: ايم اي سعيد).

وفي تبيين الحقائق: قال رحمه الله وعرّف إلى أن علم أن ربها لا يطلبها أي عرف اللقطة إلى أن يغلب على ظنه أن صاحبها لا يطلبها وروى محمد عن أبي حيففة أنه إن كانت أقل من عشرة درهم عرفها أياما وإن كانت عشرة فصاعدا عرفها حولا وقوله أياما أي على حسب ما يرى وقدره محمد في الأصل بالححول من غير تفصيل بين القليل والكثير وهو قول مالك والشافعي ووجهه أنه عليه الصلاة والسلام سئل عن لقطة الذهب والورق فقال اعرف وكاءها وعفاصها ثم عرفها سنة فإن لم تعرف فاستنفبقها ولتكن وديعة عندك فإن جاء طالبها يوما من الدهر فأدها إليه (كتاب اللقطة، ج: ٣، ص: ٣٠٣، ط: المطبعة الكبرى الأميريه).
وفي الهندية: ثم بعد تعريف المدة المذكورة الملتقط مخير بين أن يحفظها حسبة وبين أن يتصدق بها فإن جاء صاحبها فأمضى الصدقة يكون له ثوابها وإن لم يمضها ضمن الملتقط أو المسكين إن شاء لو هلكت في يده فإن ضمن الملتقط لا يرجع على الفقير وإن ضمن الفقير لا يرجع على الملتقط وإن كانت اللقطة في يد الملتقط أو المسكين قائمة أخذها منه، كذا في شرح مجمع البحرين (كتاب اللقطة، ج:٢، ص:٢٨٩،ط: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر).
وفي تبيين الحقائق: قال رحمه الله وينتفع بها لو فقيرا وإلا تصدق على أجنبي وصح على أبويه وزوجته وولده لو فقراء يعني يجوز للملتقط أن ينتفع باللقطة إذا كان فقيرا وإن لم يكن فقيرا لم يجوز ويتصدق بها على الفقير أجنبيا كان أو قريبا له أو زوجة له لأنه مال الغير فلا يجوز الانتفاع به بدون رضاء لإطلاق النصوص كقوله تعالى ولا تأكلوا أموالكم بينكم (كتاب اللقطة، ج:٣، ص:٣٠٧، ط: المطبعة الكبرى الأميرية).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وحید اللہ صافی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96518کی تصدیق کریں
0     43
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • راستے سے ملی ہوئی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   گمشدہ و متروکہ مال 0
  • گمشدہ جانور اگر کسی کو مل جائے تو اسے فروخت کرکے رقم اپنے استعمال میں لائی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   گمشدہ و متروکہ مال 0
  • گھر کی چھت پر آئی ہوئی مورنی کو پکڑنے کے بعد اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   گمشدہ و متروکہ مال 0
  • قبرستان سے ملے ہوئے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   گمشدہ و متروکہ مال 0
  • سونے کی ملی ہوئی بالی استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   گمشدہ و متروکہ مال 0
Related Topics متعلقه موضوعات