خواتین کے مخصوص مسائل

حیض کے ایام میں خون نہ آنے کی وجہ سے ازدواجی تعلق قائم کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
96662
| تاریخ :
2026-06-21
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حیض کے ایام میں خون نہ آنے کی وجہ سے ازدواجی تعلق قائم کرنے کا حکم

السلام علیکم!
میرا سوال یہ ہے کہ میری بیوی کو ایک سال سے زیادہ عرصے تک ہر تین ماہ بعد حمل روکنے کے لیے برتھ کنٹرول کا انجیکشن لگتا رہا۔ اب پچھلے مہینے اسے انجیکشن نہیں لگایا گیا، تو پیشاب کرتے وقت خون کے لوتھڑے (کلاٹس) آ رہے ہیں۔ اس نے پیڈ بھی لگایا ہوا ہے، لیکن وہ بالکل صاف ہے، اس پر خون کا کوئی نشان نہیں آیا۔ گزشتہ 48 گھنٹوں سے یہی صورتِ حال ہے۔
تو کیا یہ اس کے حیض شمار ہوں گے یا نہیں؟ اور اس حالت میں کیا ہم دونوں آپس میں ازدواجی تعلق قائم کر سکتے ہیں یا نہیں؟ ڈیڑھ سال سے اسے حیض نہیں آئے، اس لیے حیض کے چکر (سائیکل) کا بھی معلوم نہیں ہو رہا۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ خون کے لوتھڑے مقامِ حیض سے آ رہے ہوں اور یہ کیفیت مسلسل کم از کم تین دن (72 گھنٹے) تک برقرار رہے، تو یہ حیض شمار ہوگا، اگرچہ خون صرف پیشاب کے وقت ظاہر ہوتا ہو۔ ایسی صورت میں جب تک پاکی حاصل نہ ہو، میاں بیوی کے لیے ازدواجی تعلق قائم کرنا جائز نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المحيط البرهاني في الفقه النعماني: وشرعاً: اسم لدم دون دم، فإنها: اسم لدم خارج من رحم المرأة، فأما الخارج من فرج المرأة دون الرحم فهو استحاضة وليس بحيض شرعاً، الدليل عليه ما روي أن فاطمة بنت حبيش سألت رسول الله صلى الله عليه وسلّموقالت: «إني امرأة أستحاض فلا أطهر الشهر والشهرين فقال عليه السلام: ليس تلك بالحيضة إنما هي دم عرق انقطع فإذا أجليت الحيضة فدعي الصلاة أيام أقرائك ثم اغتسلي وتوضئي لكل صلاة». (1/ 208)
وفی مراقی الفلاح: أقل ‌الحيض ثلاثة وأكثره عشرة وأقل ما بين الحيضتين خمسة عشر يومًا و لا حد لأكثره" لأنه قد يمتد أكثر من سنة. (باب الحیض والنفاس،61،المكتبة العصرية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96662کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات