میرے بڑے بھائی، 15 ذوالحج کو شہید ہوئے۔ 16 ذوالحج کو نمازہ جنازہ اور تدفین ہوئی۔ مجھے اتنا علم نہیں۔ چچا اور کچھ قریبی رشتہ داروں نے تدفین کی۔ مگر تدفین کے وقت فوج کی طرف سے دیے گئے تابوت سے نکال کر تدفین نہیں کی گئی۔
اور چہرے کی جانب سے وہ باکس جس میں شہید کو لایا گیا بند رکھا گیا۔ جس پٹی سے چہرے کو باندھا جاتا ہے ، وہ بھی نہیں کھولا گیا ۔ کیا یہ طریقہ درست ہے شہید کی تدفین کے لئے؟
راہنمائی کریں اور فتوی دیں کہ لواحقین کو کیا کرنا چاھئے؟
واضح ہو کہ میت کی تدفین کا اصل اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ اسے تابوت یا باکس سے نکال کر قبر میں رکھا جائے، اور اگر چہرے یا جبڑے کو سہارا دینے کے لیے کوئی پٹی باندھی گئی ہو تو قبر میں رکھنے کے بعد اسے کھول دیا جائے۔ تاہم اگر میت کا جسم اس قدر متاثر ہو کہ باکس کھولنے یا میت کو نکالنے سے اس کی بے حرمتی کا اندیشہ ہو، یا متعلقہ ذمہ دار افراد نے اسی مصلحت کے پیشِ نظر باکس نہ کھولا ہو اور چہرے کی پٹی بھی نہ کھولی ہو، تو ایسی صورت میں اس کی گنجائش ہے، اور اس سے تدفین کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کے شہید بھائی کو دفن کرتے وقت کسی مصلحت کے تحت باکس نہیں کھولا گیا یا چہرے پر بندھی ہوئی پٹی نہیں کھولی گئی، تو اسے تابوت سمیت دفن کرنا شرعاً جائز اور درست تھا۔ چنانچہ اب لواحقین پر اس حوالے سے کوئی مزید شرعی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی، بلکہ انہیں چاہیے کہ مرحوم کے لیے دعا، استغفار اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کریں۔
کما فی الدر المختار مع رد المحتار: ولا بأس باتخاذ تابوت له عند الحاجة. (کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، 2/234-235، ط: سعيد)
وفی الفتاوى الهندية: وحكي عن الشيخ الإمام أبي بكر محمد بن الفضل رحمه الله تعالى أنه جوز اتخاذ التابوت في بلادنا لرخاوة الأرض، قال: ولو اتخذ تابوت من حديد لا بأس به. (كتاب الصلاة، الباب الحادي والعشرون، 1/166، ط: مكتبة ماجدية)
وفی البحر الرائق: وإن تعذر اللحد فلا بأس بتابوت يتخذ للميت، لكن السنة أن يفرش فيه التراب. (كتاب الجنائز، 2/208، ط: دار الكتاب الإسلامي)
جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا
یونیکوڈ تجہیز و تکفین 0زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا
یونیکوڈ تجہیز و تکفین 0انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم
یونیکوڈ تجہیز و تکفین 1