کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے متعلق کہ کھانا کھانے کے بعد کی جو دعا ہے الحمد لله الذی اطعمنا وسقانا وجعلنا من المسلین' یہ دعا کتابوں میں خصوصاً. آسان نماز میں کبھی من کی زیادتی کے ساتھ آتا ہے تو کبھی من کے بغیر، ترمذی کی شرح روضة الاحوذی میں حضرت مولانا حسین صدیقی صاحب دامت بر کا تھم و انوار ھم العالیہ نے لکھا ہے کہ بعض اردو کی کتابوں میں من المسلمین لکھا ہوا ہوتا ہے مگر حدیث میں لفظ من نہیں ہے " اس کی کیا وجہ ہے؟ آیا لفظ من ہے یا نہیں وضاحت فرمائیں ۔
واضح ہو کہ احادیث کی مشہور کُتب اور خاص طور پر سنن ترمذی و ابی داؤد وغیرہ میں کھانے کے بعد کی دعا لفظ ''من'' کے بغیر مذکور ہے،جبکہ کنز العمال وغیرہ کتب میں یہ دعالفظ''من''کے ساتھ مذکور ہے،لہذا احادیث کے معتبر کتب میں چونکہ بغیر لفظ''من''کے مذکور ہے تو یہ زیادہ صحیح ہےبنسبت لفظ''من کے ساتھ پڑھنے کے، لیکن اگر کوئی شخص لفظ "من" کا اضافہ کرکے اس کا اہتمام کرے تو یہ بھی درست ہےاس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
کمافی الترمذی: عن أبي سعيد قال:كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا أكل أو شرب قال:الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين (باب ما يقول إذا فرغ من الطعام،ج:5،ص:451،رقم الحدیث:3457،مط: دار الغرب الإسلامي)
وفی سنن ابی داؤد: عن أبي سعيد الخدري، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا فرغ من طعامه قال: الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين.( باب ما يقول الرجل إذا طعم،ج:2،رقم الحدیث:3850،مط:مکتبۃ البشریٰ)
وفی مسند احمد: عن أبي سعيد الخدري، أن النبي صلى الله عليه وسلم، كان إذا فرغ من طعامه قال: " الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا، وجعلنا مسلمين (ج:18،ص:420،رقم الحدیث:11934،مط: مؤسسة الرسالة)
وفی کنز العمال: كان إذا فرغ من طعامه قال: الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا من المسلمين. "حم 4 3والضياء عن أبي سعيد (الباب الثالث: فى شمائل تتعلق بالعادات المعيشة،ج:7،ص:120،رقم الحدیث:18179،مط: مؤسسة الرسالة)
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0