حلالہ اور طلاق مغلظہ

حلالہ کا شرعی ثبوت

فتوی نمبر :
97857
| تاریخ :
2026-07-27
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

حلالہ کا شرعی ثبوت

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک عورت کو اس کے شوہر کی طرف سے تین طلاقیں (طلاقِ مغلظہ) ہو چکی ہیں اور عدت مکمل کرنے کے بعداپنے بچوں کی مجبوری میں دونوں خاندان دوبارہ نکاح کے خواہشمند ہیں، لیکن انہیں بتایا گیا ہے کہ طلاقِ مغلظہ کے بعد سابقہ شوہر سے رجوع یا دوبارہ نکاح کی کوئی صورت نہیں۔ تاہم ایک شخص کا کہنا ہے کہ عورت کا کسی دوسرے شخص سے صرف اس نیت سے نکاح کرایا جائے کہ وہ ازدواجی تعلق قائم کرنے کے بعد اسے طلاق دیدے، پھر عدت کے بعد وہ اپنے پہلے شوہر سے نکاح کر لے۔تو کیا یہ شرعاً جائز طریقہ ہے؟ بلکہ اس نے اپنی ذاتی مثال بھی پیش کی ہے۔ درج ذیل امور کی وضاحت فرمائی جائے کہ کیا طلاقِ مغلظہ کے بعد سابقہ شوہر سے دوبارہ نکاح کی کوئی شرعی صورت موجود ہے؟ کیا پہلے شوہر کے لیے حلال کرنے کی نیت سے کسی دوسرے شخص سے وقتی نکاح کرنا، پھر طلاق دلوا کر پہلے شوہر سے نکاح کر دینا، شرعاً جائز ہے؟کیا اس عمل کے جواز پر قرآن و سنت یا فقہ سے کوئی معتبر دلیل موجود ہے؟ ایسے معاملات میں شریعت کی تعلیمات، نصیحت اور مسلمانوں کو کن امور سے بچنے کی تاکید فرمائی گئی ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں
کہ شریعتِ مطہرہ کی رو سے طلاق کے بعد اولاد شرعاً ماں کی شمار ہوتی ہے یا باپ کی؟ بچوں کی حضانت (پرورش و رہائش) کا حق کس کو حاصل ہوتا ہے؟ نیز ان کے نان و نفقہ، تعلیم و تربیت اور دیگر ضروری اخراجات کی ذمہ داری کس پر ہوتی ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدیتا ہے تو بیوی اس پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جاتی ہے جس کے بعد نہ رجوع ہو سکتا ہے اور نہ بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقدِ نکاح ہو سکتا ہے، ایسی صورت میں میاں بیوی پر لازم ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں ورنہ حرام کاری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دونوں سخت گناہ گار ہوں گے۔ جبکہ تین طلاق کے بعد کسی بالغ شخص کا عورت کے ساتھ اس شرط پر نکاح کرنا کہ وہ نکاح اور ازدواجی تعلق کے بعد اسے طلاق دے گا تاکہ وہ پہلے شوہر کے لیے حلال ہو جائے، یہ شرعاً جائز عمل نہیں بلکہ اس میں ملوث افراد (محلِّل اور محلَّل لہٗ) کو آپ ﷺ نے ملعون قرار دیا ہے، البتہ اگر کوئی شخص بغیر کسی شرط کے اسی عورت سے نکاح کر لیتا ہے، اور پھر نکاح اور ازدواجی تعلق کے بعد ان کی طلاق ہو جاتی ہے یا شوہر کا اتفاقاً انتقال ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں اس دوسرے شخص کی عدتِ طلاق یا وفات مکمل کرنے کے بعد عورت کے لیے اپنے پہلے شوہر سے نکاح کرنا جائز اور درست ہوگا، اور اس صورت میں دل میں طلاق کی نیت ہونے کے باوجود گناہ نہ ہوگا، جبکہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی ہو جانے کے بعد بچے کی عمر سات سال اور بچی کی عمر نو سال مکمل ہونے تک اس کی پرورش کا حق اس کی والدہ کو حاصل ہوتا ہے، بشرطیکہ اس دوران وہ بچوں کے کسی غیر ذی رحم محرم سے نکاح نہ کرے، یا وہ اپنے حق سے دستبردار نہ ہو جائے، جبکہ والدہ کے اپنے حق سے دستبردار ہونے یا بچوں کے کسی غیر ذی رحم محرم سے نکاح کرنے کی صورت میں یہ حق نانی، اور نانی نہ ہونے کی صورت میں دادی کی طرف منتقل ہو جاتا ہے، پھر ترتیب وار خالاؤں اور پھوپھیوں کو ملتا ہے، اور اس دوران بچوں کی کفالت پر آنے والے تمام اخراجات کی ذمہ داری بچوں کے والد پر اس کی وسعت کے مطابق لازم ہوتی ہے، اور پھر بچوں کا مذکورہ عمروں تک پہنچنے پر اگر والد انہیں اپنی تحویل میں لینا چاہے، تو لے سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللّٰہ تعالیٰ : اَلطَّلاَقُ مَرَّتٰنِ (الہ قولہ) فَإِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہٗ مِنْ بَعْد حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ الایۃ(البقرۃ آیت : 229،230)
و فی صحیح البخاري: وقال اللیث عن نافع کان ابن عمر إذا سئل عمن طلق ثلاثا قال: قال لوطلقت مرۃ أو مرتین فإن النبي صلی اﷲ علیہ وسلم أمرني بہذا فإن طلقہا ثلاثا حرمت حتی تنکح زوجا غیرہ۔ (، کتاب الطلاق ج:2,ص:292ط: بشریٰ)
وفی بدائع الصنائع: وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر الخ (کتاب الطلاق وأما الطلاق البائن فنوعان،ج :3، صـ: 187، ط: سعید)
و فی الھدایۃ: وإن کان الطلاق ثلاثاً فی الحرۃ أو ثنتین فی الأمۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجاً غیرہ نکاحاً صحیحاً ویدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا (إلی قولہ) ویزاد علی النص بالحدیث المشھور و ھو قولہ علیہ السلام لا تحل للأول حتی تذوق عُسیلۃ الآخر الخ (کتاب الطلاق فصل فیما تحل بہ المطلقۃ ،ج :2، ص:409، ط: بشریٰ قدیمی )
وفي الدر المختار: (تثبت للأم) النسبية (ولو) كتابية، أو مجوسية أو (بعد الفرقة) (إلا أن تكون مرتدة) فحتى تسلم لأنها تحبس (أو فاجرة) فجورا يضيع الولد به كزنا وغناء وسرقة ونياحة كما في البحر والنهر بحثا. (إلى قوله) (أو غير مأمونة) ذكره في المجتبى بأن تخرج كل وقت وتترك الولد ضائعا (إلى قوله) (أو متزوجة بغير محرم) الصغير (أو أبت أن تربيه مجانا) (كتاب الطلاق، باب الحضانة، ج: 3، ص: 555، 556، 557، ط: ايج ايم سعيد)
وفيه أيضا: (ثم) أي بعد الأم بأن ماتت، أو لم تقبل أو أسقطت حقها أو تزوجت بأجنبي (أم الأم) وإن علت عند عدم أهلية القربى (ثم أم الأب وإن علت) بالشرط المذكور وأما أم أبي الأم فتؤخر عن أم الأب بل عن الخالة أيضا بحر ألخ (كتاب الطلاق، باب الحضانة، ج: 3، ص: 563، ط: ايج ايم سعيد)
وفي الهندية أيضا: والأم والجدة أحق بالغلام حتى يستغني وقدر بسبع سنين وقال القدوري حتى يأكل وحده ويشرب وحده ويستنجي وحده وقدره أبو بكر الرازي بتسع سنين والفتوى على الأول والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض وفي نوادر هشام عن محمد - رحمه الله تعالى - إذا بلغت حد الشهوة فالأب أحق وهذا صحيح هكذا في التبيين ألخ (الباب السادس عشر في الحضانة، ج: 1، ص: 542، ط: مكتبة ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97857کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے جھوٹے اقرار سے وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 2
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات