پرویزی منکر حدیث

گوہر شادی فرقہ کا حکم

فتوی نمبر :
98088
| تاریخ :
2026-08-02
ادیان و فرق / جماعت و فرق / پرویزی منکر حدیث

گوہر شادی فرقہ کا حکم

گوہرشاہی فرقہ کے بارے میں جامعہ کاکیامؤقف ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ریاض احمد گوہر شاہی (1941–2003/2001 ) ایک خودساختہ روحانی پیشوا تھا، جس نے "انجمن سرفروشانِ اسلام" (AnjumanSerfaroshan-e-Islam)اور "مسیحا فاؤنڈیشن انٹرنیشنل" (Messiah Foundation International) کی بنیاد رکھی۔ اس نے مہدی، مسیح اور ہندو دھرم کے کالی اوتار ہونے کے دعوے کیے، اور اس کے پیروکار اِن باطل دعووں کو عقیدتاً مانتے ہیں۔ ان کے نزدیک اس کی تصویر چاند، سورج اور سنگِ کعبہ پر ظاہر ہوئی ہے۔ اس نے اسلامی عقائد کو مسخ کر کے ایک باطل و فاسد روحانی فلسفہ گھڑا،ا س کے ان گمراہانہ عقائد ونظریات کو دیکھتے ہوئے نامور علماءكرام او ردینی مدارس نے اس پر مرتد و کافر ، ملحد ، زندیق اور ضالّ و مُضِلّ کا فتویٰ صادر کیاہے۔
چونکہ یہ فرقہ اسلامی عقائد سے منحرف اور گمراہی پر مبنی نظریات کا حامل ہے، اس لیے ان سے قربت اور مؤدّت کا اظہار، بالخصوص ان کے عقائد ونظریات سے اتفاق رکھنا، شرعاً ناجائز و حرام اور ایمان کے لیے شدید خطرے کا باعث ہے۔ لہٰذا ان کے ساتھ نکاح، رشتہ داری یا عقیدتی تعلقات قائم کرنا جائز نہیں ،اس سے ہر صورت اجتناب لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98088کی تصدیق کریں
0     62
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات