ملازمت

کم اجرت دینے کی وجہ سے مالک سے معروف اجرت کے بقدر پیسے چھپانا جائز ہے یا ناجائز؟

فتوی نمبر :
98302
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

کم اجرت دینے کی وجہ سے مالک سے معروف اجرت کے بقدر پیسے چھپانا جائز ہے یا ناجائز؟

میرا دوست ہوٹل میں کام کرتا ہے، وہ امریکہ میں قانونی طور پر مقیم نہیں ہے، جہاں وہ کام کرتا ہے اسے اس وجہ سے ملازمت کی مطلوبہ شرح سے کم تنخواہ ملتی ہے، کیونکہ وہ قانونی طور پر کام نہیں کر سکتا تاکہ وہ اچھی رقم کما سکے، اس صورت میں اگر وہ پیسے چوری کرےزیادہ نہیں صرف اپنی منصفانہ اجرت کی تناسب چوری کرےصرف آسانی سے رہنے کے لیے کیا ایسا کرسکتا ہے، سوال2: کیا اسلام میں شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے ذاتی اور حساس اعضاء کو چاٹنے کی اورل سیکس کی اجازت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل کے دوست نے مذکور ہوٹل والے سے مقررہ اجرت پرراضی ہو کر ملازمت اختیار کی، تواسے اسی مقررہ اجرت پر کام کرنا لازم ہوگا، لہذا مقررہ اجرت کے علاوہ اضافی رقم چوری کرنا اس کیلئےشرعاً جائز نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے، تاہم اگر اس کا گزر بسر دشوار ہو تو اس کو چاہیئے کہ ہوٹل کے مالک سے گفت شنید کے ذریعےاجرت بڑھانے کی درخواست کرے۔
جبکہ میاں بیوی کا ایک دوسرے کے مخصوص اعضاء کو چومنا، چاٹنا فطرت انسانی کے خلاف ہونے کےساتھ انتہائی درجہ نامناسب عمل ہے، اس سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن النسائی : قال رسول اللہﷺ لا یزنی الزانی حین یزنی وھو مؤمن، ولا یسرق السارق حین یسرق وھو مؤمن ولا یشرب الخمر حین یشرب وھو مؤمن ثم التوبۃ معروضۃ بعد الخ
وفیہ ایضاً : عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہﷺ لعن اللہ السارق یسرق البیضۃ فتقطع یدہ ویسرق الحبل فتقطع یدہ الخ (کتاب قطع السارق، ص984، حدیث4873،ط: بشری)۔
وفی النتف فی الفتاوی : فان کانت الاجرۃ دراھم أو دنانیر فینبغی أن یبین المقدار فحسب ویکفیہ ذالک وھو جائز إن کان معجلا أو مؤجلا بین الاجل الخ (کتاب الاجارۃ، ص342، ط:سعید)۔
وفی الھندیۃ : فی النوازل إذا أدخل الرجل ذکرہ فی فم إمرأتہ قد قیل یکرہ وقد قیل بخلافہ کذا فی الذخیرۃ الخ (کتاب الکراھیۃ، الباب الثلاثون فی المتفرقات، ج5، ص372، ط: ماجدیۃ)۔
و فی الفقہ الإسلامی وأدلتہ : وربما کان اسوأ من الدبر وضع الذکر فی فم المرأۃ ونحوہ مما جآءنا من شذوذ الغربیین فیکون ذالک حراما لثبوت ضررہ وقبحہ شرعاً وذوقاً الخ ( کتاب الحظر والإباحۃ ، ج 3، ص 546 ، ط : رشیدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98302کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات