میں ایک سکول میں معلم ہوں ،میرا تبلیغی جماعت سے تعلق ہے،میرے کافی رشتہ دار اور دوست اور سکول میں کچھ اہل تشیع اساتذہ ہیں ان کے ساتھ معاشرتی تعلقات جائز ہیں؟ کیا ہم سکول میں دوران وقفہ ان کے ساتھ کھا پی سکتے ہیں؟
واضح ہو کہ شریعت مطہرہ نے معاشرت و معاملات کے باب میں مسلمانوں کو ہر شخص کے ساتھ خواہ وہ کسی بھی مذہب یا مسلک کا ہو عدل اور حسنِ سلوک سے پیش آنے سے منع نہیں کیا، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اہلِ تشیع اساتذہ کے ساتھ دفتری معاملات، سلام و کلام، باہمی تعاون، بیماروں کی عیادت اور وقتی طور پر عرفی میل جول رکھنا شرعاً جائز ہے، البتہ جن لوگوں کے عقائد کفریہ ہوں ان کے ساتھ دوستانہ اور قلبی تعلق رکھنے کی شرعا اجازت نہیں، بلکہ حکمت وبصیرت کے ساتھ ایسے لوگوں سے دوستانہ اور قلبی نوعیت کے تعلق رکھنے سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرنی چاہے۔