برائے مہربانی عید غدیر کے نام سے---- جو دن مناتے ہیں، اس کے بارے میں مجھے بتا دیجیے۔ براہ مہربانی اردو میں بتا دیجیے۔
قرآن وسنت اور اسلاف کی زندگی میں اس عید کے منانے کا کوئی ثبوت نہیں، اس لیے اس دن عید منانا اور اسے شریعت مطہرہ کی طرف منسوب کرنا من گھڑت اور باطل ہے جس سے احتراز لازم ہے۔ واللہ اعلم بالصواب