میں نے کل منقبت سنی: امّان نی امّاں گھر رانجھن آیا رانجھن میرا پُھل گُلابی اَکھیاں ماہی دیا شرابی
مفتی صاحب! کیا یہ آخری لائن غلط نہیں ہے ؟ کیا یہ حضورﷺ کے بےادبی نہیں ہے؟ کہ میں نے یہ کلام طاہر القادری صاحب کی آواز میں بھی سنا ہے۔ برائے مہربانی میرے سوال کا جواب لازمی دیں تاکہ اگر میں غلط ہوں تو میری اصلاح ہو سکے۔
دنیا میں جتنی بھی زبانیں رائج ہیں ہر زبان کے کچھ نہ کچھ خاص اصطلاحات ومحاورات ہوتے ہیں کہ جن کے اصل مفہوم ومدعیٰ سے اہلِ زبان ہی واقف ہوتے ہیں۔ اب چونکہ مذکورہ منقبت پنجابی زبان میں ہے اور پنجابی بولنے والے حضرات کا کہنا ہے کہ جب کسی کی آنکھوں کی خوبصورتی بیان کرنا مقصود ہو تو اس وقت اس قسم کے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں یہ ہرگز مراد نہیں ہوتی کہ اس نے شراب پی ہے،اگر ایسا ہی ہو تو بظاہر اس میں کوئی بے ادبی نہیں۔
حضورؐ سے ملاقات کا تصور کرنا اور ان خیالات کو اشعار میں بیان کرنا، شرعاً کیسا ہے؟
یونیکوڈ شعر و شاعری 0کسی بزرگ کے اعزاز میں منعقدہ محفلِ قوالی میں شرکت کرنے اور اس میں نذر و نیاز کا حکم
یونیکوڈ شعر و شاعری 0نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی منقبت میں کہے گئے شعر ’’اَکھیاں ماہی دیا شرابی‘‘ کا مطلب
یونیکوڈ شعر و شاعری 0