میں نے اپنےبیٹےکانام"محمدارحم شیخ"رکھاہے ،کچھ حضرات کہتے ہیں کہ "ارحم"نام رکھنا صحیح نہیں ہے،کچھ جگہ یہ بھی سنا ہے کہ یہ ہندومذھب کے کسی بھگوان کا نام تھا،آپ ہماری راہنمائی فرمائیں ،کیونکہ میرے والد نے یہ نام قرآن شریف سے دیکھ کر رکھاہے۔
"ارحم" کا معنیٰ ہے "بہت زیادہ رحم کرنےوالا " اور کسی بچے کایہ نام رکھنے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ،جبکہ اس نام کے ہندومذہب سے متعلق ہونیکی ہمیں تحقیق نہیں ،اس لئے اس سلسلہ میں دوسرےاہل علم سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔واللہ اعلم بالصواب۔