 
                    ہمارے جو بوس ہیں وہ کہتے ہیں کہ نعت شریف ’’حاجیوں آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو کعبہ تو دیکھ چکے ہو اب کعبے کا کعبہ دیکھو‘‘ بولتاہے یہ نعت شرک ہے، اس میں آپ لوگ نبی پاکﷺ کو نعوذباللہ خدا کا درجہ دیتے ہو اور کیا جب نبی پاکﷺ دنیا میں آئے تو اس وقت کعبہ شریف ان کے استقبال کو گیا تھا، اس بارے میں کچھ بتادیں۔
جب نبی کریمﷺ حیات تھے تو مکہ اور مدینہ دونوں ہی مقامات پر رہتے ہوئے خود کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز ادا فرمایا کرتےتھے، آپ کا مقام شاہوں سے بڑھ کر اور کعبہ مشرفہ سے بھی بلاشبہ اونچا ہے، مگر سوال میں مذکور نعت شاعرانہ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے، اس سے احتراز چاہیے، جہاں تک کعبہ کا آپ کے استقبال کیلیے آنے کا معاملہ ہے تو اس کی کوئی تصریح ہماری نظر سے نہیں گزری، تاہم اگر کہیں منقول ہو تو اس سے روح کعبہ کا متوجّہ ہونا مراد ہے، جو ایک خاص تجلی کا نام ہے، جس کا مظہر ظاہری کعبہ ہے۔
 ففي سنن الترمذي: عن ابن عمر قال: صعد رسول الله صلى الله عليه وسلم المنبر(ٳلی قوله) قال: ونظر ابن عمر يوما إلى البيت أو إلى الكعبة فقال: «ما أعظمك وأعظم حرمتك، والمؤمن أعظم حرمة عند الله منك» اھ (۲/۲۴)۔
وفي صحیح البخاري: عن الربيع بنت معوذ، قالت: دخل علي النبي صلى الله عليه وسلم غداة بنی علي (ٳلی قوله) حتى قالت جارية: وفينا نبي يعلم ما في غد. فقال النبي صلى الله عليه وسلم: «لا تقولي هكذا وقولي ما كنت تقولين» اھ (۲/۵۷۰)۔
ففی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) ومكة أفضل منها على الراجح إلا ما ضم أعضاءه - عليه الصلاة والسلام - فإنه أفضل مطلقا حتى من الكعبة والعرش والكرسي. (2/ 626) واللہ أعلم بالصواب!
 
حاجیوں آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو کعبہ تو دیکھ چکے ہو، اب کعبے کا کعبہ دیکھو کلمات کا حکم
یونیکوڈ شعر و شاعری 0حضورؐ سے ملاقات کا تصور کرنا اور ان خیالات کو اشعار میں بیان کرنا، شرعاً کیسا ہے؟
یونیکوڈ شعر و شاعری 0کسی بزرگ کے اعزاز میں منعقدہ محفلِ قوالی میں شرکت کرنے اور اس میں نذر و نیاز کا حکم
یونیکوڈ شعر و شاعری 0