سیاسی مسائل

سیاست میں حصہ لینا

فتوی نمبر :
11695
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / حکومت و سیاست / سیاسی مسائل

سیاست میں حصہ لینا

میرا مسلک دیوبندی ہے اور میں پوچھنا چاہ رہاہوں کہ سیاست میں حصہ لینا اسلام میں جائز ہے؟ کیا میں مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتاہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سیاست اسلام کا ایک بنیادی شعبہ ہے اور اس میں حصہ لینا تمام اہلِ اسلام کے لیے عام حالات میں یہ بھی ایک فرض کفایہ ہے اور اسلامی طرز پر سیاست کرنے اور اس فریضہ کو ادا کرنے کیلیے بعض علماء تحریکی سیاست کے میدان میں مصروف عمل ہیں، مگر آج کل سیاست میں عموماً جھوٹ، غلط بیانی، الزام تراشی، کردار کشی، دھوکہ دہی جیسے کئی ایک بڑے اور سنگین گناہوں کا ارتکاب کیا جاتاہے، اس لیے کوئی عالم یا غیر عالم ان اُمور کی اصلاح وسیاست اسلامیہ کو پروان چڑھانے کی غرض سے سیاسی میدان میں اُترے یا کسی جماعت میں شامل ہو تو اس کا یہ عمل بلا شبہ جائز اور مستحسن شمار ہوگا۔ واللہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز علی نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11695کی تصدیق کریں
0     1182
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ووٹ کے ذریعہ منتخب نمائندہ کے افعال وکردارکی ذمہ داری ووٹرپر بھی عائدہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیاسی مسائل 0
  • ووٹ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   سیاسی مسائل 0
  • جشنِ آزادی پر جھنڈا لہرانا - 14 اگست کوجھنڈا لگانےپرثواب ملے گا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیاسی مسائل 1
  • جمہوریت کا حکم

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 1
  • سیاست میں حصہ لینا

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 0
  • مذہبی جماعتوں کےاتحاد "متحدہ مجلسِ عمل" کے ساتھ تعاون کا حکم

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 0
  • مسلمانوں کے بادشاہ-حاکم اور عام مسلمانوں کے لۓ دین کے کس قدر علم کا حصول ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 0
  • ظالم جماعت کی حمایت کا حکم

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 0
  • سیاست کے لئے موجودہ جمہوری نظام میں شمولیت کا حکم

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات